"ٹیکنالوجی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Astronaut-EVA.jpg|thumb|left|250px|بیسویں صدی کے عہد وسطـ{{ا}}ی میں انسان نے طرزیات پر اس قدر مہارت حاصل کر لی کہ وہ کرۂ ارض کی سطح سے آزاد ہو کر فضاء میں جا سکے۔]]
طرزیات یا Technology، [[سائنس]] اور [[معلومات]] کے [[فنی]] اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام [[آلہ|آلات]] بھی آجاتے ہیں اور وہ تمام [[دستورالعمل]] یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ طرزیات یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح عام طور پر [[طراز (ضدابہام)|طرازوں (techniques)]] کے ایک مجموعے کیلیۓ استعمال ہوتی ہے (مثال کے طور پر [[خلائی طرزیات|space technology]])، اور بعض اوقات اسکو [[ہندسیات|ہندسیات (engineering)]] کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوۓ بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی طرزیاتی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک ٹیکنالوجی کہ سکتا ہے، مثلا [[Hitachi]] technology اور [[ABI]] technology وغیرہ وغیرہ۔
== وجۂ تسمیہ ==
* انگریزی میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے
** techno = [[ہنر]]، [[فن]]، [[طرحبند]]، [[وضع]]، {{ٹنر}} [[طراز (ضدابہام)|طراز]] {{ن}}
** logy = مطالعہ، علم، {{ٹنر}} یات {{ن}}
* اردو میں طرزیات کا لفظ بنیادی طور پر دو الفاظ کا مرکب ہے
** طرز = [[اسلوب]]، [[وضع]]، انداز، طریقہ، فن، {{ٹنر}} ٹیکنیک {{ن}}
** یات = مطالعہ، علم، {{ٹنر}} لوجی {{ن}}
[[تصویر:Al-jazari water device.jpg|thumb|left|250px|ایک شکل طرزیات؛ یہ [[آبی]] [[اختراع]] ایک [[مسلم سائنسدانوں کی فہرست|مسلم سائنسدان]] بنام [[الرزاز الجزاری]] نے اس زمانے میں ایجاد کی تھی کہ جب آج کی [[ترقی پذیر]] ہی نہیں پسماندہ [[مسلمان|مسلم]] قوم ، [[سائنس]] اور طرزیات کے عروج پر تھی اور نئی اختراعات اور تخلیقات میں مصروف تھی۔]]
== بیان ==
طرزیات ایک بہت وسیع اصطلاح ہے اور نوع انسان کا اس سے تعلق اس وقت سے ہی جاری ہے کہ جب سے اس نے [[فطرت|قدرتی]] اسباب اور وسیلوں کو سادہ [[اوزار|اوزاروں]] میں بدلنا سیکھا۔ زمانہ قبل از تاریخ کے ادوار میں حضرت انسان کا [[آگ]] لگانے کے طریقے کا دریافت کرنا اور کسی وزنی چیز کے نیچے کوئی گول چیز رکھ کر اسے دھکیلنا (جس سے [[پہیے]] کی ایجاد ہوئی) سب کچھ طرزیات ہی کی ابتدائی اشکال ہیں۔ اور موجودہ دور میں آئیں تو بہت سی ایسی [[ایجادات]] و [[طراز (ضدابہام)|طراز]] ہیں جنہوں نے اس دنیا کو ایک نئی شکل میں ڈھال دیا ہے، ان میں [[جالحبالہ محیط عالم|www]] اور اسکی بنیاد یعنی [[شمارندہشمارِندہ|شمارندہ (computer)]] وغیرہ اھم ہیں۔ ایک اور پہلو یہ کہ تمام تر طرزیات نے انسانی بھلائی کی جانب ہی رخ نہیں کیا بلکہ کثیر تعداد میں ایسی طرزیات بھی تخلیق کی جاچکی ہے اور کی جارہی ہے کہ جو انسانیت ہی کو مٹا دینے کی بھر پور صلاحیت سے مالا مال ہے اور انکی چند مثالوں میں [[نویاتی اسلحہ|Atom bomb]] اور [[تعدیلہ قنبلہ|Neutron bomb]] جیسے مہیب ہتھیار شامل ہیں۔
 
[[زمرہ:طرزیات]]