"مزار شریف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: simple:Mazar-i-Sharif
م Bot: Fixing redirects
سطر 5:
یہ شہر مزارِ شریف اس بنا پر کہلایا جاتا ہے کیونکہ یہاں ایک نہایت وسیع مزار ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ یہاں [[علی ابن ابی طالب|حضرت علی]] دفن ہیں۔ اس مزار کی پہلی عمارت بارہویں صدی میں ترک سلطان سنجر نے تعمیر کرائی تھی جو [[چنگیز خان]] نے تباہ کر دی تھیـ مزار کی موجودہ عمارت پندرہویں صدی میں تعمیر ہوئی۔
 
مزارِ شریف اور اس کا جڑواں شہر [[بلخ]] ، جو چند کلومیٹر مغرب میں ہے ، افغانستان کی تاریخ میں نمایاں رہے ہیںـ عام خیال ہے کہ زرتشتی مذہب کے پیشوا اور ممتاز فلسفی زرتشت یہیں ساتویں صدی قبلِ مسیح میں پیدا ہوئے تھے۔ بلخ تیرھویں صدی کے صوفی شاعر مولانا [[مولانا جلال ‌الدین محمد بلخی رومی|جلال الدین رومی]] کا آبائی شہر بھی ہے۔
 
مزارِ شریف نوروز کے جشن اور روایتی افغان کھیل بز کُشی کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ مزارِ شریف ثقافتی اور تفریحی شہر کے علاوہ ایک اہم تجارتی اور صنعتی مرکز بھی ہےـ سوویت نواز حکومت کے دور میں یہاں گیس اور تیل صاف کرنے کے کارخانے قائم ہوئے تھےـ