"نارویجن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ جمع: an:Noruegos
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
ناروینی ( nordmenn ) شمالی یورپ کا ایک نسلی گروہ ہے جو ناروے ، اسکینڈے نیویا اور دوسرے ملکوں میں رہتا ہے. ناروینیوں کی اکثریت ناروینی (norsk) زبان بولتی ہے اور ان کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے . حال ہی میں کۓ گۓ جینیاتی تجزیہ سے نارویجن اور وسطی یورپ ، خاص طور سے جرمنی کے لوگوں کے درمیان خاص مماثلت ثابت ہوئی ہے.
 
ناروینی لوگ ناروے کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی پاۓ جاتے ہیں . وائکنگ بادشاہوں کے زمانے میں ناروینی لوگ [[آئس لینڈ]] ، [[جمہوریہ آئرستان|آئر لینڈ]] ، [[سکاٹ لینڈ]] اور شمالی [[انگلستان|انگلینڈ]] میں جا بسے. کچھ دعووں کے مطابق [[گرین لینڈ]] بھی ناروینیوں کا بسایا ہوا ملک ہے. سترہويں اوراٹھارويں صدیوں کے دوران ، بہت سے ناروینی [[نیدرلینڈز|نیدر لینڈز]] خاص طور پر [[ایمسٹرڈیم]] ہجرت کر گئے. اس وقت ناروے کی آبادی آ ٹھ لاکھ کے لگ بھگ تھی اور اس کی دس فیصد آبادی ہجرت کر گئی . یہ ناروے کی وائکنگ دور کے بعد دوسری بڑی ہجرت تھی.
 
بہت سےناروینی 1850 اور 1920 کے درمیان امریکہ ہجرت کر گئے. آج ، ان لوگوں کی اولادوں کو ناروینی امریکی کے طور پر جانا جاتا ہے. 2000 کی امریکی مردم شماری کے مطابق تيس لاکھ امریکیوں کو ناروینی النسل مانا گيا.