"لومباردیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م املا کی درستگی
م استعمال نہ کہ استمعال؛ شعیب بھائی کے نام
سطر 105:
[[لومباردیہ|لومبارڈی]] دنیا کے کاروباری انجنوں میں سے ایک ہے، جسکی جی۔ڈی۔پی GDP اسٹاٹ (ISTAT) کے اعدادوشمار کے مطابق چار کھرب امریکی ڈالر ہے جو کئی امیر ممالک مثلا [[سعودی عرب]]، [[سویزرلینڈ]] اور [[سویڈن]] کی جی۔ڈی۔پی سے بھی زیادہ ہے۔ علاقہ کا شمار [[یورپ]] کے تین امیر ترین علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں فی کس آمدنی اٹلی ہی کے باقی علاقوں کی فی کس آمدنی سے پچاس فیصد زیادہ ہے۔ [[2003ء]] کے یوروسٹیٹ (Eurostat) اعداد شمار کے مطابق لومباردیہ کی جی۔ڈی۔پی یورپ کے تمام علاقوں میں سب سے زیادہ تھی۔
 
کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے مراکز [[میلان]] میں واقعہ ہیں۔ پیداوار میں لوہا اور سٹیل، گاڑیاں، میکانی نظام اور پرزہ جات، کمیائی مادے، ٹیکسٹائل، فرنیچر، چمڑہ اور چمڑہ کی مصنوعات، جوتے وغیرہ شامل ہیں۔ [[بریشیا]] کا صوبہ دفاعی سازوسامان کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے، جبکہ صوبہ [[کومو]] سلک اور لیس کی پیداوار کے لیے۔ اچھے نہری نظام اور کھادوں کے استمعالاستعمال میں ترقی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بھی بہت بہتر ہے۔ میدانی علاقے جو نہروں سے سیلاب ہوتے ہیں وہاں سال میں آٹھ فصلیں بھی ہوتی ہیں۔ اہم زرعی مصنوعات میں سبزیاں، اناج، پھل وغیرہ شامل ہیں۔ قدرے بلند علاقوں میں پھلوں کے درخت بکثرت ہیں، اور اہم پیداوار میں وائن کی تیاری میں استعمال ہونے والے پھل اور زیتون شامل ہیں۔ بکثرت پیدا ہونے والے مویشیوں میں [[سؤر|سور]] ہیں۔
 
== طرح آبادی ==