لمرک (انگریزی: Limerick) انگریزی زبان میں مروج ایک طرح کی ہلکی پھلکی اور عموماً مزاحیہ صنفِ سخن ہے۔ یہ عام طور پر پانچ مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ پہلا، دوسرا وور پانچوں مصرع ہم قافیہ جبکہ تیسرے اور چوتھے مصعرع کا قافیہ جدا ہوتا ہے۔ یوں لمرک میں صرف دو قافیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں پہلا، دوسرا اور پانچواں مصرع تین ارکان پر اور چوتھا مصرع دو ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔[1]

لمرک کی وجہ تسمیہ ٹھیک طرح معلوم نہیں۔ یہ علم بھی نہیں کہ اس کی ابتدا کب اور کہاں ہوئی۔ بہرحال انیسویں صدی میں اس کی مقبولیت عروج پر تھی۔ الفریڈ ٹینی سن، سوئن برن اور رڈیارڈ کپلنگ جیسے مشہور شعرا نے بھی اس صنف میں طبع آزمائی کی۔ایک اور شاعر ایڈورڈ لیئر نے مزاحیہ بلکہ مہمل لمرک لکھ کر بڑا نام پیدا کیا۔ لمرک لکھنے کا رواج اب بھی ہے لیکن اس پر غیر سنجیدگی کا ٹھپا لگ چکا ہے۔ بہت سے لمرک فحش بھی ہوتے ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب ڈاکٹر سہیل احمد خان، محمد سلیم الرحمٰن، منتخب ادبی اصطلاحات، شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،2005ء، ص 125