ہنسی (انگریزی: Laughter) ایک جسمانی رد عمل ہے جس میں عمومًا سلسلہ وار انداز میں اور دوسروں کو سنائی دینے کے انداز میں جبڑوں اور سانس لینے میں شامل دیگر بدنی اعضاء ہلتے ہیں، اکثر دانتوں اور چہرے پر بھی مثبت انداز میں جنبش دیکھی جاتی ہے اور "ہاہا" یا "ہی ہی" جیسی آواز ایک انسان سے نکلتی ہے۔ ہنسی کسی اندرونی یا بیرونی سبب سے ہو سکتی ہے۔ ہنسی کسی کے گدگدانے کی وجہ ہو سکتی ہے[1] یا مزاحیہ قصوں اور خیالوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے[2]۔ زیادہ تر یہ کئی مثبت جذباتی حالتوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جیسے کہ خوشی، مسرت، راحت، لطف اندوزی، وغیرہ کچھ معاملوں میں یہ منفی جذباتی حالتوں کی وجہ سے بھی ممکن ہو سکتی ہے، جیسے کہ شرمندگی، معذرت خواہی یا ذہنی انتشار جیسے کہ گھبراہٹ کی ہنسی۔ عمر، جنس، زبان اور ثقافت کسی شخص کے مخصوص صورت حال میں ہنسنے یا نہ ہنسنے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں[3]۔ لوگ اپنی کامیابی، کسی اپنے رشتے کی خوشی وغیرہ پر بھی ہنس سکتے ہیں اور ایضًا دوسروں پر حقارت یا تکبر کی وجہ سے ہنس سکتے ہیں۔

ایک جواں سال لڑکا ہنستے ہوئے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Frederic Rudolph Stearns (1972)۔ Laughing: Physiology, Pathology, Psychology, Pathopsychology and Development۔ Springfield, Ill., Thomas۔ صفحہ: 59–65۔ ISBN 978-0398024208 
  2. T. R. Shultz، F. Horibe (1974)۔ "Development of the appreciation of verbal jokes"۔ Developmental Psychology۔ 10: 13–20۔ doi:10.1037/h0035549 
  3. Louise Olmwake (1937)۔ "A study of sense of humor: Its relation to sex, age and personal characteristics"۔ Journal of Applied Psychology۔ 21 (6): 688–704۔ doi:10.1037/h0055199