خالد معین
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
خالد معین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے شاعر ہیں۔ ان کے چار مجموعے شائع ہو کر قارئین کی بھرپور ستائش حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’بے موسم وحشت‘‘ انیس سو نوے میں منظر عام پر آیا تھا۔ ’’انہماک‘‘ نو سال بعد اشاعت پزیر ہوا۔ دو ہزار پانچ میں ’’پسِ عشق‘‘ شائع ہوا۔ خالد معین کا چوتھا مجموعہ کلام ’’ناگہاں‘‘ دو ہزار بارہ میں شائع ہوا۔ دو ہزار سولہ میں خالد معین نے ہم عصر ادب اور شخصیات پر تجزیاتی مضامین اور عصری ادب کی صورت حال کے بارے میں پہلی نثری کتاب ’’رفاقتیں کیا کیا‘‘ شائع ہوئی۔ منتخب اسٹریٹ پلیز پر مبنی ’’اب سب دیکھیں گے‘‘ گذشتہ سال منظر عام پر آئی۔
خالد معین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رہائش | کراچی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
خالد معین کی نئی تصنیف ’’مصورانِ خوش خیال‘‘ کراچی کے پانچ اہم مصوروں وصی حیدر، فرخ شہاب، تنویر فاروقی، فوزیہ خان اور جی این قاضی کے فن اور شخصیت کے تخلیقی سفر ایک خوبصورت تجزیے پر مبنی ہے۔ اردو میں مصور اور مصوری کے بارے میں بہت کم لکھا گیا ہے۔ خالد معین انفرادیت پسندی نے اس بار تحریر کے لیے ایک بہت مختلف اور منفرد موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ اردو میں مصوروں، مجسمہ سازوں اور مصوری پر صرف مرحوم شفیع عقیل نے بہت تسلسل سے لکھا۔ ان کایہ کام کئی جلدوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے نامور مصوروں کے بارے میں ان کی پانچ کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ جن میں ’’دو مصور‘‘ ، ’’چار جدید مصور‘‘ ، ’’مصور اور مصوری‘‘ اور ’’تصویر اور مصور‘‘ شامل ہیں۔ شفیع عقیل کی ان کتابوں میں پاکستان کے تمام اہم مصوروں اور مجسمہ سازوں کے فن اور شخصیت کا بھرپور محاکمہ کیا گیا ہے۔ اردو ادب کے قارئین کو فن مصوری اور اس کی مختلف پہلووں کے بارے میں معلومات فراہم کیں