خانواں بی بی آزاد کشمیر ضلع پونچھ کی ایک مجاہدہ خاتون تھی جس نے عین گلہ محاذ پر دس ڈوگرہ ملٹری کے سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور متعدد کو زخمی کیا خانواں بی بی خود بھی اسی معرکے میں شہید ہو گئیں۔ [4]

پہلی پختون ستارہ جرأت حاصل کرنے والی خانوں بی بی
معلومات شخصیت
اصل نام خانواں خان
تاریخ پیدائش یکم جنوری 1911ء پونچھ آزاد کشمیر
تاریخ وفات 17 اکتوبر 1947ء پونچھ محاذ جنگ[1]
قومیت سدوزئ سدھن پھٹان
شوہر خان ایوب
عسکری خدمات
وفاداری  پاکستان
شاخ [2]
اعزازات
تمغا مجاہد حیدری آزاد کشمیر ریگولرفورس پاکستان ستارہ جرأت [3]
ستارہ جرأت خانواں بی بی
ستارہ جرأت
عطا کردہ پاکستان
قسمعسکری اعزاز)

عسکری خدمات خانواں بی بی ترمیم

 
Azad Jammu Kashmir Regiment (AJK Regiment).

خانواں بی بی آزاد کشمیر ریگولرفورس کی ایک رضاکار مجاہدہ خاتون تھی جو پونچھ بغاوت کے جنگجوؤں کو کھانا پکا کر رات گے محاذ جنگ پہنچایا کرتی تھی آپ روز مرہ کی طرح 16 اکتوبر کی رات مجاہدین کو کھانا پہنچانے محاذ جنگ جا رہی تھی کے راستے میں ڈوگرہ ملٹری کی ایک پلٹون کو پترا نالے کی گہرائی کھائی سے پانی بھرتے دیکھا جہاں دشمن چاروں اطراف پہاڑوں کی گہری کھائی میں قدرتی محاصرے میں گیرا خچروں کو پانی پلانے اور اپنے لیے پانی جمع کرنے میں مصروف تھا دشمن کو گہرائی کھائی میں گیرے دیکھ کر خانواں بی بی نے موقع غنیمت جانتے ہوئے پہاڑی سے گات لگا کر پچاس میٹر اوپر قریب سے ان پر حملہ کر کے 10 ڈوگرہ سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور متعدد کو زخمی کر کے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا اس معرکے میں خانواں خود بھی شہید ہو گئی [5]

عسکری اعزاز بعد شہادت ترمیم

17 اکتوبر کی رات دس ڈوگرہ سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتارانے والی خانواں بی بی 18 اکتوبر صبح 6 بجے حسین فورس کے کچھ سپاہیوں کو عین گلہ محاذ پر 10 ڈوگرہ سپاہیوں کی مردا لانعشوں سمیت اپنی بندوق سے 60 روند فائر کرنے کے بعد خالی بندوق کندھے سے لٹکائے پکے کھانے کی ایک گنھٹ اپنے پہلو میں رکھے وفات حالت میں ملی [6] خانواں بی بی کی بندوق سے 60 روند فائرنگ کیے جانے بعد خالی بندوق اور دس ڈوگرہ سپاہیوں کی لاشیں اور خانواں کے سینے پر پچاس گولیوں کے نشانات خانواں بی بی کی شجاعت کے عین گواہ تھے چنانچہ اس جہدوجہد آزادی کی عسکری خدمات کے اعتراف میں بعد ازاں آزاد انقلابی حکومت آزاد کشمیر نے خانواں بی بی کو 5 دسمبر 1949 تمغائے مجاہد حیدری عطاء کیا تمغا مجاہد حیدری جب 1971 آزاد کشمیر ریگولرفورس پاک افواج میں ضم ہو گئی تو مجاہد حیدری کو تمغاجرأت میں تبدیل کر دیا گیا ۔[7] [8] [9]

حوالہ جات ترمیم

  1. www.globalsecurity.org  الوسيط |first1= يفتقد |last1= في Authors list (معاونت); مفقود أو فارغ |title= (معاونت);
  2. [[Honours and Awards Military Awards]]
  3. Christopher Snedden (2015)۔ "Jammu and Jammutis"۔ Understanding Kashmir and Kashmiris۔ HarperCollins India۔ ISBN 9781849043427 
  4. افوالج پاکستان کی تاریخ، جہدوجہد اورکارنامے، محمد اسلم لودھی، 6
  5. Regimental History Cell History of the Azad Kashmir Regiment, Volume 1 (1947-1949), Azad Kashmir Regimental Centre, NLC Printers, Rawalpindi,1997
  6. Azad Kashmir Regiment History
  7. The Pakistan Army 1947-1949
  8. History of The Azad Kashmir Regiment Vol 1, 1st edition 1997. Chapter 4, Section 1
  9. افوالج پاکستان کی تاریخ، جہدوجہد اورکارنامے/ محمد اسلم لودھی