خطیب تمرتاشی
حنفی نحوی ادیب اور شاعر
شیخ الاسلام خطیب تمر تاشی (ولادت: 1532ء – فقہا حنفیہ کے امام کبیر، فرائض کے ماہر، نحوی ادیب، شاعر اور فقیہ تھے ۔
خطیب تمرتاشی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1532ء غزہ شہر |
وفات | سنہ 1596ء (63–64 سال) غزہ شہر |
شہریت | سلطنت عثمانیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، شاعر |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمنام
ترمیمشمس الدین محمد بن عبد اللہ بن احمد خطیب محمد خطیب بن ابراہیم خطیب بن خلیل بن تمرتاشی غزی ہے شمس الدین لقب تھا، تمرتاش بلادِ خوارزم میں سے ایک شہر کا نام ہے۔
علمی مقام
ترمیمخطیب تمرتاشی اپنے زمانہ کے امام کبیرتھے۔علوم اپنے شہر غزہ میں اپنے والد اور ابن محب الدین سے اخذ کیے، پھر قاہرہ گئے اور وہاں صاحب بحر الرائق شارح کنز الدقائق زین بن نجیم مصری اور امین الدین بن عبد العالی اور علی بن حنائی وغیرہ سے فقہ حاصل کی۔
تصنیفات
ترمیم- تنویر الابصار* کتاب معین المفتی
- منظومۃ الفقہیہ المسماۃ بہ تحفۃ الاقران
- فتاویٰ مشہورہ
- شرح وقایہ
- شرح وہبانیہ
- شرح یقول العبد
- شرح منار اور شرح مختصر المنار
- حاشیۂ درر غیر مکمل
- رسالہ عشرہ مبشرہ مشہور و معروف ہیں۔
وفات
ترمیمخطیب تمرتاشی کی وفات 1004ھ بمطابق 1596ء کو غزہ میں ہوئی۔ [1][2][3]