خطیب زادہ
مولی محمد بن ابراہیم الرومی خطیب آفندی مشہوربہ خطیب زادہ: محی الدین لقب تھا۔
حصول علم
ترمیمعلوم اپنے باپ تاج الدین ابراہیم بن خطیب،پھر علاؤ الدین طوسی اور خضر بیگ وغیرہ سے پڑھے اور قسطنطیہ کے مدرس مقرر ہوئے پھر سلطان محمد خاں نے آپ کو اپنا معلم بنالیا۔صدر الشریعہ کے اوائل شرح وقایہ اور اوائل شرح مواقف اور مقدمات اربعہ اور شرح مختصر ابن حاجب کے اوائل حاشیہ سید اور کشاف کے حاشیہ سید پر آپ نے حواشی تصنیف کیے اور ایک رسالہ فضائل جہاد اور ایک رسالہ بحث رؤیت وکلام میں تصنیف کیا اور آپ سے احمد بن سلیمان بن کمال پاشا اور محی الدین چلپی بن علی بن یوسف فناری اور عبد الواسع بن خضر وغیرہم نے تفقہ کیا۔
تصنیفات
ترمیم- حواشٍ على حاشيۃ السيّد المتعلّقۃ بشرح التجريد
- حواشٍ على حاشيۃ الكشاف
- حواشٍ على حاشيۃ شرح المختصر
- رسالة فی بحث الرؤيۃ والكلام
- حواشٍ على شرح المواقف
- حواشٍ على المقدّمات الأربع من التوضيح
- حاشيۃ على شرح الوقايۃ[1]