خفتگان خاک گجرات

محمد منیر احمد سلیچ کی تصنیف

خفتگان خاک گجرات محمد منیر احمد سلیچ کی اولین تحقیقی کاوش اگرچہ اقبال اور گجرات تھی لیکن پہلی مطبوعہ کتاب خفتگانِ خاکِ گجرات ہے جو اکتوبر 1996ء میں سلیچ پبلی کیشنز گجرات نے شائع کی۔ یہ کتاب 320 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں انھوں نے ضلع گجرات کے طول و عرض میں مدفون مشاہیر کے مختصر حالاتِ زندگی درج کیے ہیں، ساتھ ساتھ ان کے مدافن کی نشان دہی کی اور ان کے الواحِ قبور پر کندہ عبارتیں بھی درج کیں۔ اس کتاب کے پہلے باب (روح کارواں) میں 145 شخصیات کے حالات اور قبروں کے کتبے دیے گئے ہیں۔ دوسرے باب (پس کارواں) میں 96 شخصیات کا مختصر تعارف، مدافن کی نشان دہی اور تاریخِ وفات دی گئی ہیں۔ آخری باب (جو کارواں سے بچھڑ گئے) میں ایسے 43 مشاہیر کا مختصر تعارف، جائے تدفین اور تاریخ ہائے وفات دی گئی ہیں جو گجرات سے باہرمدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ کی وفیات نگاری، ص 12