خلیفہ دین محمد بیٹنی
1892ء کو ایف۔آر لکی مروت (سب ڈویژن بیٹنی) میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک سادہ مزاج کے مالک تھے۔ لیکن بہت ہوشیار اور ایک زیرک انسان تھے۔اپ اپنی قوم کے معاملات برطانیہ حکومت اور دوسرے قبائل کے ساتھ بہت دانائی سے حل کرواتے تھے۔انھوں نے فرنگی سامراج کے خلاف 1930ء سے لے کر 1938ء تک پھرپور جھاد کیا۔اور حاجی مرزاعلی خان کے ساتھ ملکر وہ کارنامے سر انجام دیے جو آج بھی تاریخ کے اوراق میں موجود ہیں۔ آپ اور فقیر ایپی ایک دوسرے کے بہت گہرے دوست تھے۔ ہر محاذ پر مل کر دشمن کو پسپا کرتے تھے۔ آپ نے وزیر ، محسود اور بیٹنی قبائل کے درمیان بہت دوستانہ تعلقات قائم کیے تھے۔اس لیے آ ج تک یہ قبیلے ایک دوسروں میں بہت اچھے تعلقات قائم ہیں۔