خمسین
خمسین (انگریزی: Khamaseen) سوڈان اور مصر میں گردباد کی طرح چلنے والی ایک آندھی کو کہتے ہیں، جو عام طور پر آخر مارچ اور اپریل کے مہینے میں ہر سال چلتی ہے۔ یہ ہوا گرم اور ریتلی آندھی کی صورت ہوتی ہے اور ترکی کے طوفانوں پر بنائے گئے کیلنڈر کے مطابق یہ تین دن تک چلتی ہے اور آغاز یکم فروری سے متوقع ہوتا ہے۔ ہوا کا رخ جنوب یا جنوب مشرق کی طرف ہوتا ہے اور یہ شمالی افریقا سے چلتی ہے۔ خمسین کا لفظ عربی لفظ خمسون سے بنایا گیا ہے جس کا مطلب ہے پچاس۔