خنجراب نیشنل پارک، شمالی علاقہ جات بالائی ہنزہ، پاکستان میں واقع ہے۔ دنیا میں بلند تریں مقامات میں پایا جانے والے یہ پارک بہت سی نایاب جنگلی حیات کا مسکن ہے۔ شمالی علاقوں میں واقع دوسرا نیشنل پارک خنجراب نیشنل پارک ہے۔ یہ نیشنل پارک گلگت سے 269 کلومیٹر شمال مشرق میں دو لاکھ چھبیس ہزار نو سو تیرہ ہیکٹرز پر پھیلا ہوا ہے۔ اس علاقے کو اپریل 1979ء میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا۔ یہ پورا نیشنل پارک چونکہ سطح سمندر سے بہت زیادہ بلند (3200 میٹر سے لے کر 600 میٹر تک ) ہے، اس لیے سال کے بیشتر مہینوں میں پورا پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ پورے علاقے میں وسیع عریض گلیشئرز اور برفانی جھیلیں ہیں۔ اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 درجے سینٹی گریڈ اور کم سے کم منفی 12 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ خنجراب نیشنل پارک کے علاقے میں سبزہ بہت کم ہے کیونکہ برفانی موسم سبزے کو نمونہیں پانے دیتا۔

برفانی چیتا، جو خنجراب نیشنل پارک میں پایا جاتا ہے

اس علاقے کو نیشنل پارک قرار دینے کا بنیاد ی مقصد یہ تھا کہ یہاں پائے جانے والے جنگلی جانوروں کی نایاب اقسام کو تحفظ فراہم کیا جائے، بالخصوص بھیڑوں کی ایک نایاب نسل مارکو پولو شیپ کی نہ صرف حفاظت کی جائے بلکہ ان کی افزائش نسل کے لیے موزوں ماحول فراہم کیا جائے۔ مارکو پولو شیپ کے علاوہ یہاں برفانی تنیدوے، لومڑی، برفانی ریچھ، سراح بکروں اور سنہرے چوہوں کی بھی متعدد اقسام موجود ہیں۔ شاہراہ قراقرم بن جانے کی وجہ سے عام لوگوں اور سیاحوں کی یہاں تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔ اس لیے ہر سال کافی تعداد میں سیاح خنجراب نیشنل پارک آتے ہیں۔ شاہراہ قرقرام ’’پھسو‘‘ کے قریب و جوار میں کافی ہوٹل ہیں، جہاں سیاح قیام کر سکتے ہیں۔[1][2]

مزید

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. NCS جریدہ سے اقتباس
  2. All About Pakistan
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔