خواب خرامی
Somnambulism
ایک مرض جس میں انسان سوتے میں چلتا اور کام کرتا ہے۔ اس کی کیفیت ایسی ہوتی ہے۔ جیسے کسی انسان پر عمل تنویم ’’مسمریزم‘‘ کیا گیا ہو۔ خواب کی حالت میں جو کام ہوتے ہیں وہ عام طور پر تحت الشعور کے ذریعے ہوتے ہیں اور وہ صحیح اور درست ہوتے ہیں۔ یہ مرض عام طور پر بچپن اور جوانی کی ابتدائی ایام میں ہوتا ہے۔ بڑے لوگوں میں شاذ ہی نظر آتا ہے۔ عربی میں اس کو مشی فی النوم کہتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر خواب خرامی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |