خواتین کے لیے مختص مسافر کار
یہ مسافر کاریں، ریلوے یا سب وے صرف خواتین کے لیے بنائی گئی ہیں ۔ دراصل یہ جنسی ہراسگی کو کم کرنے کی کوششوں میں سے ایک ہے۔
جاپان
ترمیمجاپان میں صرف خواتین کے لیے کاریں متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ وہ ہراسگی سے بچ سکیں۔
متحدہ عرب امارات
ترمیمدبئی کے میٹرو سسٹم کی ہر ٹرین میں ایک نامزد حصہ ہے جو صرف خواتین اور بچوں کے لیے ہفتے کے دن 7 بجے سے 9 بجے اور پانچ سے آٹھ کے درمیانی وقت کو مختص کیا گیا ہے۔ ان اوقات میں گاڑی میں داخل ہونے والے مردوں کو 100 متحدہ عرب امارات درہم (27.23 امریکی ڈالر) جرمانہ کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں یومیہ سو کے قریب جرمانے کیے جاتے ہیں۔[1]
بھارت
ترمیمپورے ہندوستان میں بھی ، ٹرینوں میں خصوصی کمپارٹمنٹس خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
ایران
ترمیماس وقت صرف تہران اور مشہد میں خواتین کے لیے مسافر کاریں بنائی گئیں ہیں [2] [3] [4]۔
ملائیشیا
ترمیم2010 کے بعد سے ملائیشین ریلوے کی ٹرینوں میں گلابی رنگ کی خواتین کے لیے کاریں شامل کی گئی ہیں۔
تائیوان
ترمیمجاپان کی طرح تائیوان میں بھی خواتین کے لیے کاریں مختص کرائی گئی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Badam، Ramola۔ "Almost 100 men fined each day on Dubai Metro for using women's carriage"۔ The National۔ Abu Dhabi۔ 2018-10-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-27
- ↑ Sanghani, Radhika (26 اگست 2015). "These countries tried women-only transport. Here's what happened". The Daily Telegraph (برطانوی انگریزی میں). ISSN:0307-1235. Retrieved 2019-06-21.
- ↑ "5 Things You Didn't Know About the Tehran Metro". Railway-News (برطانوی انگریزی میں). 12 دسمبر 2017. Retrieved 2019-06-21.
- ↑ "How to Travel on Public Transport in Iran (If You're a Woman)". Elisabeth Real (امریکی انگریزی میں). 7 دسمبر 2015. Retrieved 2019-06-21.