خواجہ فقیر محمد المعروف خواجہ خضری صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور عارف و درویش خواجہ عبد الرحمن چھوہروی کے والد ماجد ہیں

حالات ترمیم

خواجہ خضری کا سلسلہ نسب تیسری پشت میں قاری حافظ محمد عبد اللہ سے جا ملتا ہے جو اپنے زمانے کے صاحب زہدوتقوی بزرگ تھے اور جو اس خاندان میں سب سے پہلے سرائے صالح میں آکر آباد ہوئے خواجہ خضری کے والد کا اسم گرامی حضرت قاری حافظ سید محمد تھا جو حافظ محمد عبد اللہ کے صاحبزادے تھے خواجہ خضری کے حالات تذکروں میں تفصیل سے نہیں ملتے صرف اس قدر پتہ چلتا ہے کہ آپ کی ملاقات حضرت خضر علیہ السلام سے ہوئی تھی اس لیے آپ خضری کہلاتے تھے

بیعت ترمیم

حضرت خضر کے اشارے پر گنجھتر مظفرآباد وہاں کے ایک مشہور بزرگ حضرت محمد انورپاشا قادری کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور سلسلہ قادریہ میں خرقہ خلافت حاصل کیا تمام عمر رشد وہدایت اور عبادت میں گزاری

وفات ترمیم

خواجہ خضری92 سال کی عمر میں 1256ھ 1840ء کو چھور میں واصل اللہ ہوئے۔

اولاد ترمیم

آپ کی وفات کے وقت دو صاحبزادے تھے ان میں سے بڑے صاحبزادے خواجہ عبد الرحمن چھوہروی ہیں جو صوبہ خیبر پختونخوا کے افق پر آفتاب ولایت بن کر درخشاں ہوئے اور دوسرے صاحبزادے حضرت عبد اللہ تھے جو بجائے خود تقوی اور پرہیزگاری کا ایک پیکر تھے [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. تذکرہ صوفیائے سرحد اعجاز الحق قدوسی صفحہ 548،مرکزی اردو بورڈ لاہور