پیدائش: 1921ء

پاکستانی سیاست دان۔ ڈھاکے کے نوابوں کے خاندان میں پیدا ہوئے۔ ڈھاکہ کالج میں تعلیم حاصل کی۔ سیاسی زندگی اس وقت شروع کی جب فضل الحق اور شیاما پرشاد مکرجی کی مخلوط وزارت کے خلاف مسلم لیگ نے تحریک چلائی تھی۔ 1946ء میں مسلم لیگ کے صوبائی مجلس عاملہ کے رکن گنے۔ مارشل لا کے دوران بلدیہ ڈھاکہ کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ اسی سال صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ جب خواجہ نظام الدین کی قیادت میں مسلم لیگ بحال ہوئی تو انھوں نے خواجہ خیر الدین کو مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقرر کر دیا۔ 1965ء کے انتخابات میں سرکاری امیدوار اور صوبائی وزیر خواجہ حسن عسکری کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1970ء کے عام انتخابات میں عوامی لیگ کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کھائی۔ دسمبر 1971ء تا اگست 1975ء کا زمانہ بڑا تلخ گزارا۔ بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستان آ گئے۔ کچھ عرصہ کراچی میں قیام کیا اور اور حکومت کے خلاف تیز و تند بیانات دیے۔ پھر لندن چلے گئے۔ مارشل لا کے نفاذ کے بعد پاکستان واپس آ گئے۔