خواجہ عبد القادر ثانی گیلانی پیر کوٹ شریف جھنگ آپ اولاد عبد القادر جیلانی سے ہیں
خواجہ سید عبد القادر اپنے والد خواجہ سید عبد الباسط سے فیض یافتہ تھے اور انھیں سے خلافت تھی والد کے ساتھ ترکستان میں قیام رہا اور وہاں ہی اپنے والد کے ساتھ اشاعت کے طریقہ میں کام کیا نہایت پروقار شخصیت کے مالک تھے متوسلین کا آپ کے گرد جمگھٹا رہتا تھا خالص نقشبندی مشرب کے پیروکار اور شریعت مطہرہ پر کاربند رہنے والے بزرگ تھے سید عبد القادر اور آپ کے والد سید عبد الباسط برصغیر سے نسبت رکھتے تھے مگر یہاں سے ترکستان چلے گئے تھے اس لیے ان کے حالات لوگوں تک ظاہر نہ ہو سکے مگر یہ ضرور واضح رہا کہ ترکستان میں نقشبندیت کے فروغ میں اس خاندان کا بڑا ہاتھ ہے کہا جاتا ہے کہ اپنے دادا خواجہ سید شاہ حسین سے بیعت کی تھی مگر سلوک کی منزلیں اپنے والد عبد الباسط کی نگرانیطے کیں ایک روایت کے مطابق ترکستان میں انتقال کیا اور وہیں دفن ہوئے مگر بعض تذکرہ نگار آپ کی برصغیر واپسی کی خبر دیتے ہیں
نقشبندیہ بیعت شاہ حسین مانک پوری سے ہے مگر کمالات ظاہری و باطنی خواجہ عبد الباسط بن شاہ حسین سے حاصل کیں وصال آپ کا 1112ھ میں ہوا مزار پیر کوٹ سدھانہ ضلع جھنگ میں ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. جمال نقشندڈاکٹر محمد اسحاق قریشی صفحہ 355،جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد