خود کشی پر مذہبی نقطہ ہائے نظر
خود کشی پر مختلف مذہب میں مختلف خیالات و نظریات پائے جاتے ہیں۔
ابراہیمی مذاہب
ترمیمیہودیت
ترمیمیہودیت میں خود کشی کو ناپسندیدہ مانا جاتا ہے اور اور خود کشی کرنے والے الگ قبرستان میں دفنایا جاتا ہے اور اس کو کچھ ماتمی رسوم بھی حاصل نہیں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہودیت میں خود کشی ثابت کرنا بہت مشکل ہے اور کسی بھی طرح خود کشی کو خود کشی نہ ماننے کی مختلف ترکیبیں کی جاتی ہیں جیسے کہ خود کشی کرنے والا شخص دماغی طور پر بیمار تھا یا یہ کہ خود کشی کا ارتکاب کرتے ہی موت سے قبل اس کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہو گا۔خود کی جان لینا جرم عظیم کا ارتکاب کرنے سے بہتر مانا جاتا ہے۔[1] اکثر علما کا ماننا ہے کہ درد سے بچنے کے لیے موت کو جلدی کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن تلمود اس مسئلہ میں زیادہ واضح نہیں ہے۔[2] خود کشی کرنے میں مدد کرنا یا مدد لینا دونوں گناہ ہیں اور کتاب احبار آیت 19:14 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس آیت کی تشریح میں کہا گیا ہے کہ گناہ کرنے پر اکسانا منع ہے اور جسمانی رکاوٹیں پیدا بھی جرم ہے۔[3] یہودیت میں بڑے پیمانے پر خودکشی کی ایک طویل تاریخ ہے جہاں دوسرے متبادل کی جگہ اس کو ترجیح دی جاتی ہے۔
عیسائیت
ترمیمانجیل میں خودکشی کی حرمت کے متعلق کچھ بھی مذکور نہیں ہے۔ انجیل خودکشی کی مذمت نہیں کرتا ہے اور انجیل میں ایسے لوگوں کا تذکرہ ہے جنھوں نے خودکشی کی ہے۔[4] [5] البتہ متعدد عیسائی نظریات میں خود کشی پسند نہیں کیا گیا ہے۔ عیسائیت میں یہ کہیں نہیں کہا گیا ہے کہ خودکشی کبھی نہ معاف ہونے والا گناہ ہے۔[6]
کاتھولک کلیسیا میں خود کشی کرنا گناہ ہے۔[7] لیکن اس جرم کی شدت اور اس کا گناہ حالات کے مد نظر مختلف ہوتا ہے۔ ابتدا میں کاتھولک کلیسا خودکشی کی لاش کو دفنانے سے منع کرتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے۔[8]
اسلام
ترمیمتمام مسلم علما کے نزدیک خود کشی حرام ہے۔ اسی طرح خودکش حملہ بھی ممنوع ہے۔[9] [10] [11] [12] [13] [14]
اور اپنی جانیں نہ قتل کرو۔ بیشک اللہ تم پر مہربان ہے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Frazer, J. G. (2016)۔ The Golden Bough : a Study in Magic and Religion.۔ Palgrave Macmillan Limited۔ ISBN 978-1-349-00400-3۔ OCLC 1084428217
- ↑ Danielle Gourevitch, "Suicide among the sick in classical antiquity." Bulletin of the History of Medicine 43.6 (1969): 501-518.
- ↑ John D. Papadimitriou, et al. "Euthanasia and suicide in antiquity: viewpoint of the dramatists and philosophers." Journal of the Royal Society of medicine 100.1 (2007): 25-28. online
- ↑ http://ccbs.ntu.edu.tw/FULLTEXT/JR-PHIL/becker.htm Carl B. Becker (1990) Buddhist Views of Suicide and Euthanasia, Philosophy East and West, V. 40 No. 4 (October 1990) pp. 543-555, University of Hawaii Press
- ↑ Pruitt & Norman, The Patimokkha, 2001, Pali Text Society, Lancaster, Defeat 3
- ↑ 千萬不要自殺﹗--悔恨千年剧烈痛苦!
- ↑ 珍惜生命(墮胎與自殺的真相)
- ↑ 論佛教的自殺觀
- ↑ Chattopadhayay-Dutt, Purnima, 1960- (1995)۔ Loops and roots : the conflict between official and traditional family planning in India۔ Ashish Pub. House۔ ISBN 81-7024-659-8۔ OCLC 31899816۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2020
- ↑ Dalal, Roshen, (2014)۔ Hinduism : an Alphabetical Guide۔ Penguin Books۔ ISBN 978-81-8475-277-9۔ OCLC 1132344222۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2020
- ↑ Hindu Website. Hinduism and suicide
- ↑ Mahabharata section CLXXXI
- ↑ "Hinduism - Euthanasia and Suicide"۔ BBC۔ 2009-08-25
- ↑ Feminist Spaces: Gender and Geography in a Global Context, Routledge, Ann M. Oberhauser, Jennifer L. Fluri, Risa Whitson, Sharlene Mollett