=تعارف

ترمیم

ٓآپ اردوا ور فارسی زبان کی شاعرہ و ادیبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر ہ تعلیم اور سماجی کارکن بھی تھیں۔آپ کی پیدائش 19 ،اپریل 1907ء کو امراوتی(سی پی ۔ بھارت) میں ہوئی ۔ آپ کے والد کا نام نواب قاضی قیام الدین تھا ۔ آپ اردو زبان کی معروف مصنفہ بغدادی بیگم کی چھوٹی بہن تھیں۔ نواب صدیق علی خاں سے شادی ہوئی جوراہنما تحریک ِ پاکستان اور مصنف تھے ۔ خورشید آرا بیگم نے تحریک ِ پاکستان کی سر گرم رکن کے طور پر بھی کام کیا اور مسلم لیگ خواتین و نگ د ہلی کی جنرل سیکرٹری بھی رہیں۔ آپ گرلز کالج کراچی کے بانی اساتذہ میں سے تھیں۔1935ء سے 1947ء تک سنٹرل کالج فار ویمن ناگپور میں پڑھاتی رہیں۔آپ نے 16،جون 1983ء کو کراچی میں وفات پائی اورسی پی اینڈ برار ہاوسنگ سوسائٹی کراچی میں دفن ہوئیں۔[1]

آپ نے درج ذیل کتب تصنیف کیں:

1۔شعاعِ خورشید(شعری مجموعہ۔1966ء)

2۔آخری کرنیں(شعری مجموعہ۔1979ء)

3۔جگر لخت لخت(نثر)

4۔موج در موج(نثر)

حوالہ جات

ترمیم
  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 88