خورشید رقم
فن خطاطی میں زریں رقم کے شاگرد
صوفی خورشید عالم خورشید رقم 1923ء میں متحدہ ہندوستان کے ضلع کپورتھلہ میں پیدا ہوئے ، ان کے والد رحمت علی بھی مشہور خطاط تھے اور لاہور کے پبلیشر ان سے کتابت کروانے کے لیے خصوصی طور پر کپورتھلہ جاتے تھے ۔
1955ء میں نامور خطاط تاج الدین زریں رقم کے انتقال کے بعد لاہور کے اکابر خطاطین نے صوفی خورشید عالم کو ان کا جانشین مقرر کیا،
صوفی خورشید عالم نے مختلف اخبارات اور جرائد کے لیے بھی خطاطی کی جن میں روزنامہ کوہستان ، غالب ، آفاق ، نوائے وقت ، مساوات ، آزاد ، ندائے ملت اور امروز جیسے بڑے نام شامل ہیں ۔
خورشید عالم خورشید رقم کی خطاطی کے چند نمونے مینار پاکستان پر کتبوں کی صورت آویزاں ہیں اس کے علاوہ انھیں میجر عزیز بھٹی شہید کی لوح مزار کی خطاطی کا اعزاز بھی حاصل ہے
اپنے قلم کی مہارت سے لفظوں کو حسن اور تابندگی بخشنے والے خورشید عالم خورشید رقم 30 مئی 2004ء کو لاہور میں وفات پا گئے مگر ان کی فنی مہارت کے نمونے آج بھی شائقین فن سے داد پاتے ہیں ۔