خیام سرحدی
پاکستان کے سنیئر ٹی وی اداکار۔ ممبئی میں پیدا ہوئے اور پھر اپنے گھر والوں کے ساتھ لاہور آ گئے اور یہاں سے کراچی منتقل ہو گئے۔ خیام سرحدی ہدایتکار ضیا سرحدی کے بیٹے تھے۔ خیام سرحدی نے بیرون ملک امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ستر کے دہائی میں ڈراما ’ایک تھی مینا‘ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دہلیز، داستان، لازوال، من چلے کا سودا ،غلام گردش اور سورج کے ساتھ ساتھ شامل ہیں۔ فنی خدمات کے اعتراف میں انھیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی دیا گیا۔ پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی ان کی بیٹی ہیں۔
خیام سرحدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جون 1948ء ممبئی |
وفات | 3 فروری 2011ء (63 سال) لاہور |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | پاکستان |
والد | ضیا سرحدی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریڈیو میزبان ، اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وفات
ترمیم4 فروری 2011 ء کو 62 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔
فلمیں
ترمیم- بول
- جناح
- The Blood of Hussain