مشکان
(خیمہ اجتماع سے رجوع مکرر)
خیمۂ اجتماع یا حضوری کا خیمہ کے لیے عبرانی زبان میں دو الفاظ ہیں: مشکان (عبرانی: מִשְׁכַּן، نقحر: mīškān) یعنی مسکن یا رہنے کی جگہ، دوسرا لفظ اوہل موعید یعنی خیمۂ اجتماع ہے۔ یہ سفری یا نقل پزیر خیمہ تھا جو بنی اسرائیل کے بیابان میں بھٹکنے کے دوران میں عبادت اور قربانی وغیرہ کے سلسلے میں استعمال ہوتا تھا جب تک سلیمان بادشاہ نے یروشلم میں ہیکل تعمیر نہ کر لیا۔ یہ خیمہ انسان کے درمیان خدا کے سکونت کی علامت تھا۔[1] اسے مختلف ناموں سے پکارا گیا ہے: مسکن،[2] خیمہ،[3] خیمۂ اجتماع،[4] اللہ کا مسکن،[5] خداوند کا گھر[6] اور شہادت کا خیمہ۔[7] اسے تفصیل سے خروج باب 25 آیت 10 - باب 27 آیت 19 اور ابواب 35 - 38 میں بیان کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر مشکان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |