دائرۃ المعارف
دائرۃ المعارف اُس قابلِ فہم خلاصہ کو کہاجاتا ہے جس میں علم کی تمام شاخوں یا کسی ایک مخصوص شاخ پر معلومات دی گئیں ہوں۔ یہ کئی موضوعات میں بٹی ہوتی ہے، جس میں ایک موضوع صرف ایک مضمون پر تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ موضوعات کو دائرۃ المعارف میں حروفِ تہجّی کی ترتیب میں لکھا جاتا ہے۔ یہ ایک یا کئی جلدوں پر مشتمل ہو سکتی ہے، اِس کا اِنحصار اِس میں شامل معلومات پر ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیمانسائیکلوپیڈیا اصل میں ایک یونانی لفظ ENKUKLOPAIDEIA سے اخذ کیا گیا ہے جس کے لغوی معنی، علم اور فن کے لحاظ سے کسی چیز کا سیکھنا اور سکھانا ہے، اردو میں انسائیکلو پیڈیا کے لیے عام طور پر ”دائرة المعارف“ اور قاموس العلوم جیسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ یہ اِصطلاح انگریزی لفظ انسائیکلوپیڈیا کا صحیح متبادل ہے ،[1] اور یہ دو عربی الفاظ کا مجموعہ ہے: ‘‘دائرۃ ’’ یعنی دائرہ اور ‘‘المعارف’’ یا ‘‘معارف’’ جس کا مطلب ہے قانون قدرت یا فطری اشیا کی واقفیت[2]. یہ اِصطلاح عربی [3] فارسی اور اُردو میں زیرِ استعمال ہے۔ اِس کے علاوہ دو اَور عربی اِصطلاحات موسوعہ [4] اور قاموس العلم[5] بھی اِن تینوں زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اِس کے لیے اصل فارسی لفظ دانشنامہ ہے جو اُردو میں کسی اَور مفہوم میں استعمال ہوتا ہے (دیکھیے مقالہ دانشنامہ).
موسوعہ لکھنے والے شخص کو موسوعہ نویس کہاجاتا ہے[6].
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ اُردو آن لائن لُغت پر انگریزی لفظ انسائیکلوپیڈیا کی معنی و مطلب
- ↑ اُردو آن لائن لُغت پر لفظ معارف کا مفہوم
- ↑ ایک عربی آن لائن لُغت پر انگریزی لفظ انسائیکلوپیڈیا کی معانی
- ↑ اُردو آن لائن لُغت پر لفظ موسوعہ کا مفہوم و مآخذ
- ↑ اُردو آن لائن لُغت پر قاموس العلم کا حوالہ
- ↑ اُردو آن لائن لُغت پر موسوعہ نویس کا حوالہ
ویکی ذخائر پر دائرۃ المعارف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |