دائمی تکلیف دہ دماغی مرض

دائمی تکلیف دہ دماغی مرض ( سی ٹی ای) ایک اعصابی بیماری ہے جو بار بار سر مین لگنے والی چوٹوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ [1] علامات عام طور پر چوٹ لگنے برسوں بعد تک شروع نہیں ہوتی ہیں اور ان علامات میں رویے کے مسائل، موڈ کے مسائل ، اور سوچنے کے مسائل شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] [2] بیماری اکثر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بدتر ہوتی جاتی ہے اور جس کے نتیجے میں ڈیمنشیا ہو سکتا ہے۔ [2] یہ واضح نہیں ہے کہ خودکشی کے خطرے کو تبدیل کیا گیا ہے۔ [1]

دائمی تکلیف دہ دماغی مرض
مترادفتکلیف دہ مرض دماغی سنڈروم، ڈیمنشیا پگلیسٹیکا،[1] پنچ ڈرنک سنڈروم
ایک نارمل دماغ (بائیں) اور ایک سی ٹی ای والا (دائیں)
اختصاصعصبیات, نفسیاتی امراض, کھلیوں میں لگنے والی چوٹ کی ادویات
علاماترویے کے مسائل، موڈ کا مسئلہ، سوچنے کے ساتھ مسائل[1]
عمومی حملہابتدائی چوٹوں کے کئی سال بعد[2]
وجوہاتبار بار سر کی چوٹیں[1]
خطرہ عنصرکھیلوں میں لگنے والی چوٹ ، فوجی، گھریلوتشدد، بار بار سر ٹکرانا[1]
تشخیصی طریقہAutopsy[1]
مماثل کیفیتالزائمر کی بیماری، پارکنسن کی بیماری[3]
علاجعلامتی علاج،معاون نگہداشت[3]
تعددغیر واضح[2]

زیادہ تر کیس جو دستاویز کئے گئے ہیں وہ باکسنگ ، امریکن فٹ بال ، پروفیشنل ریسلنگ ، آئس ہاکی ، رگبی ، اور ایسوسی ایشن فٹ بال (ساکر) جیسے رابطے والے کھیلوں میں شامل کھلاڑیوں کو پیش آئے ہیں۔ [1] [4] دیگر خطرے کے عوامل میں فوج میں رہنا، گھریلو تشدد اور سر کو بار بار ٹکرانا شامل ہیں۔ [1] اس حالت کےشروع ہونے کے لیے درکار تکلیف کی صحیح مقدار غیر واضح ہے، اور حتمی تشخیص صرف پوسٹ مارٹم میں ہی ہو سکتی ہے۔ [1] بیماری کو ٹاؤ پیتھی کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے۔ [1]

اس بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں ہے۔ [3] سی ٹی ای کی شرح ان لوگوں میں تقریباً 30 فیصد پائی گئی ہے جن کے سر کو متعدد چوٹیں لگی ہوں، [1] تاہم آبادی کی شرح واضح نہیں ہے۔ [2] بار بار سر کی چوٹوں کے نتیجے میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان پر تحقیق 1920 کی دہائی میں شروع ہوئی، اس وقت اس حالت کو ڈیمنشیا پگلیسٹیکا یا "پنچ ڈرنک سنڈروم" کہا جاتا تھا۔ [1] [3] یہ تجویز کیا گیا ہے کہ کچھ کھیلوں کے قوانین کو روک تھام کے طور پر تبدیل کیا جائے۔ [1]


حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ BM Asken، MJ Sullan، ST DeKosky، MS Jaffee، RM Bauer (1 October 2017)۔ "Research Gaps and Controversies in Chronic Traumatic Encephalopathy: A Review."۔ JAMA Neurology۔ 74 (10): 1255–1262۔ PMID 28975240۔ doi:10.1001/jamaneurol.2017.2396 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ TD Stein، VE Alvarez، AC McKee (2014)۔ "Chronic traumatic encephalopathy: a spectrum of neuropathological changes following repetitive brain trauma in athletes and military personnel."۔ Alzheimer's Research & Therapy۔ 6 (1): 4۔ PMC 3979082 ۔ PMID 24423082۔ doi:10.1186/alzrt234 
  3. ^ ا ب پ ت "Alzheimer's & Dementia"۔ Alzheimer's Association۔ alz.org۔ 17 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2017 
  4. Joseph C Maroon، Robert Winkelman، Jeffrey Bost، Austin C Amos، Christina Mathyssek، Vincent Miele (2015)۔ "Chronic Traumatic Encephalopathy in Contact Sports: A Systematic Review of All Reported Pathological Cases"۔ PLOS One۔ 10 (2): e0117338۔ Bibcode:2015PLoSO..1017338M۔ PMC 4324991 ۔ PMID 25671598۔ doi:10.1371/journal.pone.0117338