مکے بازی

ایک دوسرے کو مکے مارنے کا کھیل

مُکّے بازی یا مُکّا بازی یا باکسنگ (boxing)، دراصل ایک مبارزی کھیل ہے جس میں، عموماً مماثل وزن کے دو حریف، گھونسوں سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں۔

مکے بازوں کا پروفیشنل مکے بازی میں ایک انداز
دنیائے مکا بازی کا عظیم کھلاڑی محمد علی

یہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے وحشیانہ مگر دلچسپ کھیل ہے۔ قدیم اولمپک کھیلوں میں اسے کافی مقبولیت حاصل رہی ہے۔ اس کھیل کی اہمیت اور شہرت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کھیل کے اصول و ضوابط 1743ء ہی میں انگلستان میں عالی سطح پر بنانے پڑے۔ مکے بازی آج کل درونِ در العاب (Indoor Games) میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کھیل رنگ کے اندر کھیلا جاتا ہے۔ جو 12 تا 20 مربع فٹ تک ہو سکتا ہے۔ اس کھیل میں حصہ لینے والے مکے باز اپنے ہاتھوں پر خاص دستانے چڑھا کر ایک دوسرے پر اصولوں کے مطابق حملہ کرتے ہیں جبکہ مخالف فریق کے جسم پر مختلف حصوں پر لگنے سے مختلف پوائنس ملتے ہیں۔ مخالف کے منہ پر مکا لگنے کی صورت میں مکے باز کو ایک پوائنت ملتا ہے۔

انداز

ترمیم

موجودہ دور میں مکے بازی کے دو انداز ہیں

پیشہ ورانہ مکے بازی

ترمیم

اس قسم کی مکے بازی میں کھلاڑی منہ پر حفاظتی ماسک نہیں پہن سکتے۔

غیر پیشہ ورانہ مکے بازی

ترمیم

اس قسم کے کھیل کے دوران کھلاڑی اپنے منہ پر حفاظتی ماسک چڑھانے کے مجاز ہوتے ہیں۔

نگار خانہ

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

اُردو آن لائن لُغت پر انگریزی لفظ ‘‘باکسنگ’’ کا مفہوم