داحس اور غبراء دور جاہلیت میں عرب کی تاریخی جنگوں میں سے ایک جنگ کا نام ہے۔
ایام العرب کی بڑی خون ریزجنگوں میں سے ایک جنگ داحس و غبراء یہ جنگ قیس بن زہیر (قبیلہ ٔ بنی قیس کا سردار) اور حذیفۂ ابن بدر (قبیلۂ بنی فزارہ کا سردار) کے درمیان میں ایک گھوڑ دوڑ کے سلسلہ میں رونما ہوئی اور مدتوں جاری رہی۔ داحس اور غبراء نامی دو گھوڑے تھے ایک قیس کا اور دوسرا حذیفہ کا تھا۔ قیس نے دعوی کیا کہ اس کا گھوڑا مسابقہ میں جیتا ہے اور حذیفہ نے دعوی کیا کہ اس کا گھوڑا مسابقہ میں بازی لے گیا ،اسی مختصر سی بات پر دونوں قبیلوں کے درمیان میں جنگ کی آگ بھڑک ا ٹھی اور بہت زیادہ قتل اور خونریزی رونما ہوئی[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. یاقوت حموی، معجم البلدان، : مطبعة السعادة قاہرہ۔سیرت ابن ہشام