دارالعلوم قادریہ غریب نواز
دار العلوم قادریہ غریب نواز لیڈی اسمتھ ،ساؤتھ افریقہ میں اسلامی یونیورسٹی
| ||||
---|---|---|---|---|
دار العلوم قادریہ غریب نواز | ||||
معلومات | ||||
تاسیس | 1997ء | |||
نوع | اسلامی یونیورسٹی | |||
محل وقوع | ||||
شہر | لیڈی اسمتھ | |||
ملک | ساؤتھ افریقہ | |||
شماریات | ||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | |||
درستی - ترمیم |
دارالعلوم قادریہ غریب نواز ساؤتھ افریقہ کاممتاز اسلامی ادارہ ہے جو اہل سنت و جماعت کا ترجمان اور صوفی ازم کا داعی و مبلغ ہے۔یہ اسلامی یونیورسٹی ساؤ تھ افریقہ کے شہر لیڈی اسمتھ میں واقع ہے۔1997ء میں علامہ سید محمد علیم الدین اصدق مصباحی نے اس ادارہ کو قائم کیا۔ یہ ادارہ درس نظامی کا بے حد مقبول ادارہ ہے۔اس ادارہ سے اب تک 400 سے زیادہ حفاظ،قراء، علما ،فضلااور مفتی فارغ التحصیل ہوکر ملک و بیرون ملک میں خدمت دین کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
-
دارالعلوم قادریہ غریب نواز
-
دارالعلوم کا بیرونی منظر
معلومات
ترمیمبانی:شیخ طریقت سید محمد علیم الدین اصدق مصباحی
تاسیس:1997ء
نوع:اسلامی یونیورسٹی
محل وقوع
ترمیمشہر:لیڈی اسمتھ
ملک:ساؤتھ افریقہ
شماریات :طلبہ و طالبات+400
www.darululoom.co.zaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ darululoom.co.za (Error: unknown archive URL)
پس منظر
ترمیمساؤتھ افریقہ میں علم دین کے فروغ اور ملک کو باصلاحیت و ذی استعداد علما فراہم کرنے کی نیت سے علامہ سید محمد علیم الدین اصدق مصباحی نے ۱۹۹۷ء میں لیڈی اسمتھ کے اندر دارالعلوم قادریہ غریب نواز کو ایک کرائے کے مکان سے شروع کیا ،پھر 2001ء میں لاہور روڈ پر ہزاروں مربع میٹر آراضی میں دو منزلہ دلکش فلک بوس عمارت کی داغ بیل ڈالی ۔دارالعلوم کا قیام ساؤتھ افریقہ میں اہل سنت کے جماعتی ارتقاءاور روحانی وسائل کو منظم کرنے کی علمی و فکری تحریک ہے ۔
دار العلوم اپنی معیاری تعلیم کے باعث ملک کا مرکزی ادارہ اور برا عظم افریقہ کی ممتاز ترین درسگاہ ہے۔اس ادارہ میں ساؤتھ افریقہ کے علاوہ انگلینڈ ،انڈیا ،موزمبق ،ملاوی ،تنزانیہ ،لسوتھو،بوتوانہ،فیجی وغیرہ ممالک کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔اب تک اس ادارہ سے انڈیا ،پاکستان،انگلینڈ،مورشس ،زامبیا،زمبابوے، ،سوزی لینڈ،لسوتھو،بوتوانہ ،آسٹیرلیا،ویسٹ اینڈیز ،فیجی،انگولہ، موزمبیق ،لیبیا،تنزانیہ ،کینیا وغیرہ کے طلبہ سینکڑوں کی تعداد میں فارغ ہوکر دین و ملت کی خدمات میں ہمہ تن مصروف ہیں۔اس ادارہ کے فارغین معینی نسبت رکھتے ہیں ۔
شعبے
ترمیمفضیلت
ترمیمیہ سات سالہ کورس ہے۔یہ کورس درس نظامی کے نصاب کے مطابق چلایا جاتا ہے۔جس میں نحو ،صرف،فقہ ،اصول فقہ،حدیث ،اصول حدیث ،علم کلام ،علم معانی ،علم بدیع ،علم ریاضی ،عربی،انگریزی ،اردو زبان و ادب وغیرہ مختلف علوم و فنون پر مختلف کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔جس سے طلبہ کے اندر قابل ذکر صلاحیت پیدہ ہوجاتی ہے اور عربی ،انگریزی و اردو زبان پر بھی دسترس رہتی ہے۔اس فن کی تکمیل کرنے والے کودارالعلوم کی طرف سے فضیلت کی سند جاری کی جاتی ہے ۔
اختصاص فی الفقہ
ترمیمیہ دارلعلوم کا تحقیقی شعبہ ہے ،فضیلت کرنے کے بعد جو طلبہ غیر معمولی استعداد رکھتے ہیں اور فقہ و افتاء میں قابل ذکر صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں ان طلبہ کا داخلہ اس شعبہ میں لیا جاتا ہے ،اس شعبہ میں داخل ہونے والے طلبہ کو فقہ حنفی اور دیگر فقہی مسالک پر دو سال تحقیق کرائی جاتی ہے،نیز فتوی نویسی کی مشق سے بھی انھیں آراستہ کیا جاتا ہے۔اس شعبہ سے فارغ ہونے والے طلبہ کو دار العلوم کی طرف سے مفتی کی سند دی جاتی ہے۔اب تک اس شعبہ سے کثیر طلبہ فارغ ہو کر ملک و بیرون ملک فقہ و افتا کی خدمت انجام دے رہیں ۔
تحفیظ القرآن
ترمیمیہ شعبہ دار العلوم کا انتہائی متحرک و فعال شعبہ ہے۔اس شعبے میں طلبہ کو قرآن مجید حفظ کرایا جاتا ہے۔اب تک اس شعبے سے سو سے زیادہ طلبہ حفظ قرآن مجید کرکے فارغ ہو چکے ہیں،ہنوز یہ مبارک سلسلہ جاری ہے اور حفظ کی درس گاہ طلبہ سے پر ہے ۔
تجوید و قرات
ترمیماس شعبہ میں تجوید و قرأت کی تعلیم ہوتی ہے۔فضیلت کے تمام طلبہ کو اس کورس کا پڑھنا لازم ہے۔ان کے علاوہ قرأ ت کا خصوصی کلاس بھی ہے جو طلبہ فقط اس کورس کو پڑھنے کے خواہاں ہوں تو ان کے لیے مقررہ نصاب کے مطابق قرأت حفص اور قرأت سبعہ وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے ۔
جامعہ فاطمہ
ترمیمتعلیم نسواں کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر علامہ سید محمد علیم الدین اصدق مصباحی نے مسلم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے 2006ء میں جامعہ فاطمہ کی بنیادرکھی۔یہ ساؤتھ افریقہ میں اہل سنت کا پہلا جامعہ ہے جہاں طالبات کو درس نظامی کے نصاب کے مطابق عالمہ بنایا جاتا ہے اور کورس کی تکمیل پر فضیلت کی سند دی جاتی ہے۔جامعہ فاطمہ دار العلوم قادریہ غریب نواز ہی کی ایک شاخ ہے جس میں پردہ کے اہتمام کے ساتھ پاکیزہ ماحول میں اسلام کی خواتین کو علم دین سے آراستہ کیا جا تا ہے ، جامعہ دو منزلہ پر شکوہ اور فلک بوس عمارت میں دار العلوم کے قریب موجود ہے۔اس جامعہ میں بھی ملک و بیرون ملک کی طالبات زیر تعلیم ہیں۔اس کا نصاب تعلیم بھی درس نظامی کے نصاب کے مطابق ہے۔سند یافتہ معلمات کی موجودگی میں فضیلت تک کی تعلیم ہوتی ہے ۔
دارالافتاء
ترمیمیہ شعبہ دار العلوم کا انتہائی ذمہ دار اور مہتم بالشان شعبہ ہے ،دنیا بھر سے آنے والے استفتاء کا قرآن و احادیث اور اقوال ائمہ کی روشنی میں جواب تحریر کرنا اور شرعی مسائل میں مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے فتوی صادرکرنا اس شعبہ کی ذمہ داری ہے ۔ مفتی سید شہباز اصدق چشتی صدر شعبۂ افتا ء ہیں،ان کی نگرانی میں یہ شعبہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے پر انجام دے رہا ہے ۔
احسن العلما پبلیکشن
ترمیمیہ دار العلوم کا نشریاتی شعبہ ہے،دین و سنت کے فروغ کے لیے کتابوں کی اشاعت ایک اہم ضرورت ہے ،یہ شعبہ اسی ضرورت کی تکمیل ہے۔اردو،عربی اور انگریزی میں بیس سے زیادہ کتابیں اس شعبے سے شائع ہو چکی ہیں، اس شعبہ کا اہم مقصد اسلام کے علمی ذخائر کو انگریزی زبان میں منتقل کرنا ہے ،چنانچہ اب تک کئی ضخیم کتابیں انگریزی میں ترجمہ ہوکر اس شعبہ سے شائع ہو چکی ہیں ۔
سہ ماہی المعین
ترمیمسہ ماہی المعین ساؤتھ افریقہ میں اہل سنت وجماعت کا پہلا سہ ماہی رسالہ ہے جو2003ءسے تسلسل کے ساتھ شائع ہورہا ہے ،ملک و ملت کے نامور علما کے علمی و تحقیقی مضامین رسالہ کی زینت بنتے ہیں۔علمی ،فکری،تحقیقی و تنقیدی مضامین سے یہ رسالہ آراستہ ہوتا ہے۔سنی دنیا میں پڑھاجانے والا ملک کا کثیر الاشاعتی رسالہ ہے ۔
دعوت و تبلیغ
ترمیمدار العلوم کا یہ شعبہ انتہائی متحرک و فعال شعبہ ہے ،علم و عمل سے آراستہ مبلغین اس شعبہ کی ذمہ داری پر معمور ہیں،عوام میں نماز کی بیداری کے لیے گشت کرنا۔لوگوں میں دینی بیداری کے کوشش کرنا ،ہفتہ واری اجتماع کرنا ،اسلام کی مشہور تاریخوں اجلاس کا اہتمام کرنا ،موقع بموقع شرعی احکام و مسائل پر مشتمل لوگوں میں پمفلیٹ تقسیم کرنا ،غریبوں کی امداد کرنا ،وغیرہ اس شعبے کا دائرہ ٔ کار ہے جو بحسن و خوبی انجام دیے جا رہے ہیں ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Brochure of Darul Uloom Qadria Ghareeb Nawaaz