دار الندوہ (پارلیمنٹ ہاؤس) مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے ایک عمارت جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جد اعلی قصی بن کلاب نے تعمیر کیا تھا۔ دارالندوہ کی عمارت قصی ابن کلاب نے حرم کے ساتھ تعمیر کی تھی۔ آج جہاں باب الزیادات ہے کہا جاتا ہے اسی جگہ پر وہ عمارت تھی۔ جب بھی قریش کو کوئی اہم فیصلہ کرنا ہوتا تھا تو وہ اسی عمارت میں مشاورت کے لیے جمع ہوتے تھے[1]قریش اہم امور پر غوروخوض کرنے کو یہاں اکھٹے ہوتے تھے گویا یہ ان کا دارالشوری یا اسمبلی ہال تھا۔ شادی بیاہ وغیرہ کی تقاریب بھی یہیں انجام پزیر ہوتی تھیں۔ قریش مکہ کے سرداروں نے نبی کریم کے قتل کا مشورہ یہیں جمع ہو کر کیا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. تفسیر روح القران۔ ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی،الانفال 29