سرزمین جنگ۔ اہلاسلام مذہباً دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ ایک دار الحرب اور دوسرادار الاسلام۔ دارالحرب وه ملک ہے جہاں مسلمانوں کی حکومت تو نہیں لیکن محل وقوع اور آبادی کے لحاظ سے ایسی ہے کہ اگر جنگ کی جائے تو دار الاسلام بن سکتی ہے۔ اس لیے اسلامی سلطنت کا فرض ہے کہ وہ اس ملک میں جنگ کرکے اسے دارالاسلام بنموجودہ دور میں چونکہ ایسا کرنا ممکن نہیں اس لییے اب دارالحرب ایسی سلطنت کو کہتے ہیں جہاں اسلامی قانون پر عمل نہ ہو سکے۔ یا جہاں مسلمانوں کے لیے امن سے رہنا ممکن نہ ہو۔ بعض علما کا خیال ہے کہ اگر کسی ملک میں ایک اسلامی حکم بھی نافذ ہے تو وہ دارالحرب نہیں ہے۔ جب کوئی اسلامی ملک دارالحرب بن جائے تو تمام اہل اسلام کا فرض ہے کہ وہاں سے ہجرت کر جائیں حتی کہ اگر کوئی عورت شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کر دے تو اس کو طلاق ہو جاتی ہے۔ لیکن قرآن یا حدیث میں اس کا کہیں ذکر نہیں ہے۔