دام (ہندوستانی سکہ)
دام (پنجابی: دمڑی، دمڑ) ہندوستان کے قرون وسطی کے عہد کا ایک سکہ تھا جو تانبے کا ہوتا تھا۔[1]
تاریخ
ترمیم1540ء میں تخت ہندوستان پر شیر شاہ سوری متمکن ہوا۔ اِس سال ہی اُس نے دام، روپیہ اور طلائی مہر جاری کیے جو ہندوستان کی تاریخ میں نئی مثال تھے۔ عہدِ سلطنت سور میں جاری کردہ 1540ء سے 1555ء تک کے دوران مضروب کردہ سکوں میں متعدد آج بھی عجائب گھروں میں محفوظ ہیں۔1556ء میں دوبارہ مغلیہ سلطنت کی بحالی کے بعد سکوں کے اعشاری نظام کو بحال رکھا گیا جو 1947ء تک اپنی کم و بیش اِسی شکل میں قائم رہا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Gorrell, Robert, Watch Your Language: Mother Tongue and Her Wayward Children, University of Nevada Press, 1994.