ديال سنگھ کالج، لاہور

لاہور کا تاریخی کالج

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور پاکستان جامعۂ پنجاب سے وابستہ ایک پرانا گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کالج ہے۔[1]

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور
قیام1910
صدر دانشگاہپروفیسر منظور احمد ملک
مقاملاہور،  پاکستان
کیمپسنسبت روڈ
وابستگیاںجامعہ پنجاب
ویب سائٹگورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور
گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور

تاريخ

ترمیم

کالج ديال سنگھ لاہور میں سردار ديال سنگھ کی خواہش کے مطابق 1910 میں قائم کیا گیا تھا۔ سردار ديال سنگھ شرگل لاہور اور امرتسر کے درمیان واہگہ بارڈر کے قریب سے تھے- سردار ديال سنگھ نے زمین عمارتوں سمیت ان کے زیادہ تر اثاثے سے لاہور میں تعلیمی دو ٹرسٹ قائم کیے جو دیال سنگھ کالج لاہور اور دیال سنگھ پبلک لائبریری ہیں-

 
گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور

کالج کے اولین پرنسپل پروفیسر این جی ولنجر تھے جو 1910ء سے 1916ء تک یہاں بطور پرنسپل تعینات رہے، ان کے بعد ایم سی رائے 1916ء تا 1921ء پرنسپل مقرر رہے تھے، قیام پاکستان کے بعد اولین مسلمان پرنسپل پروفیسر عابد علی عابد تھے جو یکم ستمبر 1947ء تا 26 جولائی 1956ء رہے۔

محل وقوع

ترمیم

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور نسبت روڈ پر لكشمی چوک کے نزدیک واقع ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم