سردار دیال سنگھ مجیٹھیا (98–1848) ایک ہندوستانی بینکار ، کانگریس کے سیاستدان اور پنجاب میں روشن خیال اور سماجی اصلاح کے حوالے سے خاصے سرگرم و فعال شخص تھے۔[2] انہوں نے 1881ء میں لاہور سے انگریزی اخبار دی ٹریبیون نکالا اور بعد میں 1894ء میں قائم ہونے والے پنجاب نیشنل بینک کے بانی چیئرمین رہے۔ دیال سنگھ ٹرسٹ نے اسکول کو کئی ایکڑ زمین بھی عطیہ کی تھی۔ دیال سنگھ کالج، دہلی اور ديال سنگھ کالج، لاہور انہیں کی جائیداد سے قائم ہوئے۔

دیال سنگھ مجیٹھیا
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1848ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنارس ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 ستمبر 1898ء (49–50 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  برطانوی پنجاب ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ بینکار ،  انسان دوست ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں دیال سنگھ کالج، دہلی ،  ديال سنگھ کالج، لاہور ،  پنجاب نیشنل بینک   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

سردار دیال سنگھ1848ء میں بنارس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام لہنا سنگھ تھا۔ یہ جٹ گل گھرانے کے سکھ جاگیردار تھے۔ ان کے آبائو اجداد مجیٹھیہ کے رہنے والے تھے۔ یہ مشہور قصبہ امرتسر سے دس میل شمال مشرق کی طرف واقع ہے۔ ان کے پردادا مندھو سنگھ اور دادا سردار دیسا سنگھ مہاراجا رنجیت سنگھ کے زمانے میں اپنے علاقے کے بڑے زمیندار تھے اور سکھ دربار میں بڑی عزت اور مرتبہ رکھتے تھے۔ رنجیت سنگھ کے حکم پر سردار دیسا سنگھ نے پنجاب کی پہاڑی ریاستوں پر حملہ کر کے ان علاقوں کو رنجیت سنگھ کی سلطنت میں شامل کیا تھا۔ سردار دیسا سنگھ کی موت (1832ء) کے بعد اس کا لڑکا لہنا سنگھ جائداد و جاگیر کا وارث بنا۔1853ء میں لہنا سنگھ بنارس چلا گیا اور وہیں ایک سال کے بعد مر گیا۔ لہنا سنگھ کی موت کے بعد اس کے گھر والے بنارس چھوڑ کر اپنے آبائی قصبہ مجیٹھیہ چلے آئے۔ اس وقت دیال سنگھ کی عمر پانچ سال کی تھی۔ کچھ عرصہ کے بعد ان کی ماں بھی چل بسی۔ جاگیر کا انتظام کورٹ آف وارڈز کے سپرد کیا گیا۔ سردار تیجہ سنگھ دیال سنگھ کا سرپرست تھا۔ دیال سنگھ نے بچپن مجیٹھیہ‘ امرتسر‘ بٹالہ اور کانگڑہ میں گزارا۔ موسم گرما عموماً کانگڑے میں گزارتا۔ تعلیم مکمل ہونے پر دیال سنگھ کی شادی کر دی گئی۔ 1870ء کورٹ آف وارڈز نے جاگیر کا انتظام اس کے سپرد کر دیا۔ وہ بیس برس کی عمر میں ہی انگریزی‘ فارسی اور ہندی پر اچھا عبور رکھتا تھا۔ جسمانی طور پر بڑا خوبصورت اور جوان تھا۔ وہ موسیقی کا دلدادہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین گھوڑ سوار‘ مضبوط ارادے کا مالک اور فرقہ بندی کے خلاف تھا۔ عوام میں گھل مل جانے کا عادی تھا اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتا تھا۔ لاہور منتقل ہوا تو پڑھے لکھے لوگوں کے حلقوں میں اور اعلیٰ طبقوں میں اٹھنا بیٹھنا ہوا۔ راجا رام موہن رائے اور کیشب چندرسین کی تحریروں سے بڑا متاثر تھا۔ 1875-76ء میں یورپ کا دورہ کیا۔ لندن کا قیام دیال سنگھ کی زندگی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ وہاں کے رہن سہن سے متاثر ہو کر سر کے بال کٹوا دیے۔ داڑھی منڈوا دی۔ سگریٹ پینے لگا اور مسلمان باورچی ملازم رکھے۔ 1885ء میں کانگریس قائم ہو چکی تھی۔ سردار دیال سنگھ اس سیاسی تنظیم میں بھی سرگرمی سے حصہ لینے لگے۔ 1888ء میں الہٰ آباد میں کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور میں دادا بھائی نوروجی کی صدارت میں 1893ء کے کانگریس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر استقبالیہ کمیٹی کے صدر مقرر کیے گئے۔ پنجاب نیشنل بنک قائم کرنے میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیا اور بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے چیئرمین مقرر کیے گئے۔سردار دیال سنگھ کو تعلیم کی اشاعت سے بڑی دلچسپی تھی۔ 1881ء میں انھوں نے یونین اکیڈمی قائم کی جو ایک تعلیمی ادارہ تھا۔ سردار دیال سنگھ کی وفات کے بعد 1910ء میں اس ادارے کو ترقی دے کر دیال سنگھ کالج قائم کیا گیا۔ تین مئی 1910ء کو گورنر پنجاب نے دیال سنگھ اسکول کا افتتاح کیا۔ کالج کے قیام کے ساتھ 275 طلبہ کی رہائش کے لیے ایک ہوسٹل بھی تعمیر کرایا گیا۔ 1881ء میں سردار دیال سنگھ نے انگریزی اخبار ’’ٹریبیون‘‘ لاہور سے جاری کیا جو سریندر ناتھ بزیجی کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔ 1884ء میں سرسید احمد خاں علی گڑھ کالج کے چندہ کے حصول کے لیے پنجاب کے دورے پر آئے تو 30 جنوری 1884ء کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر خاں بہادر برکت علی خاں کے علاوہ سردار دیال سنگھ اور دوسرے معززین نے ان کا استقبال کیا۔ تین فروری 1884ء کو محمدن اینگلو اورینٹل کالج، علیگڑھ کے لیے سرسید احمد خان کی خدمت میں چندہ کی شکل میں ایک خطیر رقم پیش کی گئی۔ جس کی لاگت سے علی گڑھ میں مجیٹھیا ہوسٹل تعمیر کیا گیا۔سردار دیال سنگھ صاحب تصنیف بھی تھے۔ سردار دیال سنگھ نے دو شادیاں کیں لیکن اولاد سے محروم رہے۔ کئی پشتوں سے جاگیردار چلے آ رہے تھے۔ بہت بڑی جائداد کے مالک تھے لیکن دل میں قوم کا درد رکھتے تھے۔ انھوں نے اپنی ساری جائداد ایک وقف کی صورت میں چھوڑ دی۔ 15جون 1895ء کو بارہ صفحات پر مشتمل ایک وصیت نامہ تحریر کیا۔ نو افرادپر مشتمل ایک ٹرسٹ بنایا گیا جو ان کی جائداد کی دیکھ بھال اور وصیت پر عمل پیرا ہونے کا ذمہ دار تھا۔ اسی ٹرسٹ کے تحت لاہور میں دہلی میں دیال سنگھ کالج قائم کیے گئے۔

وفات

ترمیم

25 اگست 1896ء کو سردار دیال سنگھ کے جوڑوں میں درد کی شکایت شروع ہوئی۔ ڈاکٹروں نے علاج میں کسر نہ اٹھا رکھی۔ اسی بیماری میں نو ستمبر 1898ء کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ وفات کے بعد ان کے قریبی عزیز سردار گنجدر سنگھ کی درخواست پر وصیت نامہ کھولا گیا۔ وصیت نامہ میں ایک اعلیٰ معیار کے آرٹس کالج کا قیام‘ ایک پبلک لائبریری اور انگریزی اخبار ٹریبیون کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ دیال سنگھ کالج اور دیال سنگھ لائبریری آج بھی سردار دیال سنگھ کی یادوں کو لیے ہوئے موجود ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/345864 — بنام: Dyal Singh Majithia — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. "Dyal Singh Majithia". The Sikh Encyclopedia (امریکی انگریزی میں). 19 دسمبر2000. Retrieved 18 نومبر 2024. {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (help)