دبری جماع

مقعدی مباشرت کا خاکہ

دبری جماع یا دبری مباشرت سے مراد ایک مردانہ عضو تناسل کا جنسی تسکین کے لیے کسی دوسرے شخص کی دبر یا مقعد میں داخل کرنا اور اسے اندر باہر حرکت دینا ہے۔ اس جماع کی دیگر اشکال مقعد میں انگلی داخل کرنا، جنسی کھلونے استعمال کرنا اور دبر کا منہ سے ملاپ ہیں۔

اگرچہ اس عمل کو زیادہ تر مردانہ ہم جنس پرستی سے موسوم کیا جاتا ہے لیکن اس قسم کی جنسی تحریک روایتی جوڑوں (مرد/عورت) میں بھی عام ہے۔

اسلام میں کسی مرد کا کسی عورت یا مرد کے دٍبر میں جماع کرنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق مرد اپنی زوجہ کے ساتھ صرف سامنے سے یا پھر درمیان والی جگہ سے مباشرت کر سکتا ہے۔