مسکن
اصطلاح | term |
---|---|
سکن |
قیام / آرام |
مسکّن (انگریزی: analgesic) کو آسان الفاظ میں درد مار یا درد ختم کرنے والی دوا کہا جا سکتا ہے، مُسَـکِّن کا لفظ تسکین سے تعلق رکھتا ہے یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ ایسی شے (دوا) کہ جو کسی بھی قسم کے درد کو آرام پہنچائے یا تسکین سے قریب کرے اسے مسکن کہا جائے گا۔ یہاں ایک بات جو نہایت اہم ہے وہ مُسَـکِّن کے اعراب کی درست ادائیگی ہے ورنہ اسی انداز میں لکھے جانے والے ایک اور عام لفظ، مسکن سے ابہام پیدا ہو سکتا ہے جس کے اوپر زبر آتا ہے اور اس سے مراد سکونت کی جگہ یا رہنے کی جگہ کی ہوتی ہے۔ جبکہ درد ختم کرنے والی دوا میں میم پر پیش اور کاف پر تشدید و زیر کے ساتھ musakkin کی ادائگی کی جاتی ہے۔ انگریزی میں اسے انالجیسک یا اینالجیزک (analgesic) کہا جاتا ہے اور یہاں یہ لفظ دو یونانی الفاظ، an بمعنی نہیں یا نفی کے اور algia بمعنی درد کا مرکب ہے۔