درونہ
درونہ (intron) اصل میں جانداروں کے دنا (DNA) میں موجود وہ قطعاتِ وراثات ہوتے ہیں کہ جو تعبیرہ (exon) کے درمیان میں پائے جاتے ہیں۔ ان کو درونہ کہنے کی وجہ ان کا یہی مقام ہے کہ جو مذکورہ بالا سطر میں بیان ہوا یعنی ان کو وراثی مادے (وراثی مادے سے یہاں مراد پیامبر آر این اے کی ہے) کے درونِ محلی (intra-regional) مقامات پر موجود ہونے کے باعث ہی درونہ کہا جاتا ہے، یعنی درون + ہ کا اضافہ بطور اشارۃ الاسم کے۔ انگریزی میں اسی طرح سے ان کو intra genic + on لگا کر intron کہا جاتا ہے۔