مادہ
(مادے سے رجوع مکرر)
مادہ (انگریزی: matter) سے مراد وہ عنصر ہے جس سے تمام مادی اشیاء بنی ہوئی ہیں۔ قدیم یونانی فلسفیوں نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کو شش کی کہ دنیا کس چیز سے بنی ہے۔ انھوں نے بنیادی ذرات کا نام ایٹم رکھا جو آج تک رائج ہے۔ اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو سینکڑوں اقسام کی چیزیں نظر آئیں گی۔ ان میں کچھ ٹھوس، کچھ مائع اور کچھ گیس ہیں۔ یہ مادے کی تین مختلف صورتیں ہیں جو بظاہر ایک دوسرے سے مختلف لیکن اندرونی طور پر ایسی نہیں ہیں۔ بنیادی طور پر وہ ایک جیسے ہی ذروں سے تعمیر ہوئی ہیں جنہیں ایٹم کہتے ہیں۔
سب سے پہلے 1808ء میں مانچسٹر کے ایک اسکول ماسٹر جان ڈالٹن نے ایٹمی نظریہ پیش کیا جس کی بنیاد ریاضی پر تھی۔
اقسامِ مادہ
ترمیممادہ کی بنیادی طور پر 4 قسمیں ہیں