آمودریا
قدیم دریائے جیحوں، وسط ایشیا کا سب سے بڑا دریا
(دریائے جیحون سے رجوع مکرر)
آمو دریا (Amu Darya) وسط ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے جبکہ یہ دریائے جیحوں بھی کہلاتا ہے۔ پامیر کے پہاڑوں سے نکلنے والے اس دریا کی کل لمبائی 2400 کلومیٹر (1500 میل) ہے اور یہ افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے ہوتا ہوا بحیرہ ارال میں گرتا ہے۔ اس میں پانی کا سالانہ اخراج 55 مکعب کلومیٹر ہے۔
اس دریا کو افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک (تاجکستان اور ازبکستان) کے درمیان سرحد تسلیم کیا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر آمودریا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |