در حیات
در حیات (in vivo) کسی بھی ایسے تجربے، اختبار اور یا معالجے کو کہا جاتا ہے کہ جو اس متعلقہ جاندار (انسان یا حیوان و نباتات) کے جسم میں ہی کیا جائے، اسی وجہ سے اسے در حیات کہا جاتا ہے کہ در کے معنی ؛ کے اندر، میں اور فی وغیرہ کے ہوتے ہیں۔ انگریزی میں اسے in یعنی در اور vivo یعنی حیات سے مرکب کر کہ in vivo لکھا جاتا ہے۔ اس کے بالعکس ایک اور اصطلاح ---- در مختبر ----- بھی استعمال ہوتی ہے جس کے معنی کسی بھی ایسے عمل یا تجربے کے ہوتے ہیں کہ جو مختبر یعنی تجربہ گاہ میں (شیشے کی نلی وغیرہ) میں کیا جا رہا ہو یا جاتا ہو؛ انگریزی میں اسے in vitro کہا جاتا ہے جہاں vitro کے معنی شیشے کی نلی کے آتے ہیں۔