علم نجوم میں تعین مدت کے لیے مرتب کیے جانے والے گوشوارے کو ادوار (دشا) (Period) کہلاتے ہیں۔ ہندی نجوم میں زائچہ مولود میں کوکبی ادوار خاص طور پر تخمین کیے جاتے ہیں۔ یہ ادوار مقررہ سالوں اور مہینوں پر مشتمل کیلنڈر کی مانند ہوتے ہیں۔ کسی دور کی سعادت، نحوست یا عمومیت کا انحصار زائچہ میں اس منسوبی کوکب کی قوت و ضعف پر ہوتا ہے۔ ادوار (آئندہ) زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات (عروج، زوال، شادی، سفر، روزگار، تبادلہ، بیماری، موت وغیرہ ) کے ممکنہ وقت کے تعین میں مدد دیتے ہیں۔

اقسام ادوار ترمیم

  • کوکبی ادوار (نکھشتر دشا)
  • بروجی ادوار (راشی دشا)

نکھشتر دشا ترمیم

  • وِمشوتری دشا : کل مدت 120 برس
  • اشتوتری دشا : کل مدت 108 برس
  • یوگنی دشا : کل مدت 36 برس
  • کال چکر دشا
  • مول دشا
  • تارا دشا
  • راشی بھگٹی ومشوتری دشا
  • پتیاینی دشا

راشی دشا ترمیم

  • سُو درشن چکر دشا
  • چر دشا
  • نارائن دشا
  • سُو دشا
  • شول دشا
  • نِریائن شول دشا
  • لگن ادی کیندر دشا
  • برھما دشا

دشا کے ذیلی حصص ترمیم

جس طرح سال کو مہینوں اور مہینوں کو دنوں میں بانٹا گیا ہے ویسے ہی ہر دشا کو کئی ذیلی ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر کوکب یا برج کے دور اکبر (مہا دشا) کو مقررہ ماتحت ادوار میں یوں تقسیم کیا جاتا ہے۔

  • دور اکبر (مہا دشا)
  • دور اوسط (انتر دشا)
  • دور صغیر (پرت انتر دشا)
  • دور اصغر (سوکشم دشا)
  • دور صغیرالاصغر (پران انتر دشا)

بیرونی روابط ترمیم