دشرتھ موریہ ایک موریہ حکمران تھے جنھوں نے 232 ق م سے 224قبل مسیح تک حکمرانی کی تھی۔ وہ موریہ سلطنت کے ایک اور حکمران اشوک اعظم کا پوتا تھے۔ اشوک کے بعد وہ تخت نشین ہو گئے۔ ان کے دور میں سلطنت کمزور پڑ گئی اور کئی علاقے مرکز سے الگ ہو گئے۔ دشرتھ نے اشوک کے سماجی و مذہبی اصولوں کو جاری رکھا۔

دشرتھ موریہ
4 واں شہنشاہ ِموریہ
ت 232 – تقریباً 224 BCE
پیشرواشوک اعظم
جانشینسمپرتی
شاہی خاندانموریہ
وفات224 ق۔م۔
مذہببدھ مت

پسِ منظر

ترمیم

بہت سے ذرائع کے مطابق اشوک کے بعد دشرتھ حکمران ہوئے۔ لیکن وایوپُرانا جیسی کتابوں میں اشوک کے بعد کے حکمرانوں کے ناموں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اشوک کے زمانے میں موریہ سلطنت کی حدود وسیع ہو گئی تھیں۔ لیکن دشرتھ اور ان کے بعد کے حکمرانوں کے دور میں موریہ سلطنت زوال پزیر ہونے لگی۔ بعض مورخین کے مطابق اشوک کے بعد سلطنت دو حصوں میں بٹ گئی تھی۔ ایک مشرق میں اور دوسرا مغرب میں۔ مشرقی حصے کا دار الحکومت پاٹلی پوترا تھا اور مغربی حصے کا اجین تھا۔ اشوک کے مرنے کے بعد سیاسی استحکام بھی باقی نہ رہا۔ دشرتھ کے ماموں جلاوکا نے کشمیر میں ایک آزاد حکومت قائم کر دی۔ ایک دوسرے موریہ شہزادہ ویرسینا نے گندھارا میں اپنی مملکت کا اعلان کیا۔