دعائے قنوت
قنوت اصطلاح میں، نماز کے اندر قیام کی مخصوص حالت میں دعا کرنے کو کہا جاتا ہے، سنت یہ ہے کہ دعائے قنوت صرف وتر اور پنجگانہ نمازوں میں ہی پڑھی جائے، پنجگانہ نمازوں میں دعائے قنوت مخصوص حالات (جب مسلمانوں پر عام مصیبت آ جائے) میں ہی پڑھی جائے گی۔ اور وتر میں دعائے قنوت عام ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مخصوص حالات کی قید نہیں لگائی ہے، اس لیے ہمیشہ تمام حالتوں میں پڑھی جا سکتی ہے۔
لغوی معنی
ترمیمقنوت کے لغت میں کئی معانی آتے ہیں، بات کرنے سے رک جانا، نماز میں دعا کرنا، عبودیت میں خشوع و خضوع اختیار کرنا، اطاعت و فرماں برداری کرنا وغیرہ، اسی طرح کھڑے ہونے کا بھی معنی دیتا ہے، قیام لمبا کرنا کرنا۔ قنوت سے متعدد معانی مراد ہوتے ہیں، اطاعت، خشوع،نماز، دعا، عبادت، قیام، طول قیام، سکوت وغیرہ۔
دعا قنوت (کاپی پیسٹ کرنے کے بعد اعراب کی تصحیح ضرور کیجئے)
ترمیماَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِـیْ عَلَيْكَ الْخَیْرَ. وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَـخْلَعُ وَنَتْـرُكُ مَنْ یَّفْجُرُكَ. اَللّٰهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُـصَلِّــیْ وَنَسْجُدُ وَ إِلَيْكَ نَسْعٰی وَنَـحْفِدُ وَنَرْجُوْا رَحْمَتَكَ وَنَـخْشٰی عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقْ.
ترجمہ
الہی! ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور تجھ پر ایمان رکھتے ہیں اور تجھ پر بھروسا کرتے ہیں اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور تیری نا شکری نہیں کرتے اور الگ کرتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس سخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔
اہل سنت
ترمیم- حنفی
حنفی کے نزدیک صرف وتر میں قنوت پڑھا جائے گا۔ مخصوص حالات میں دیگر نمازوں میں بھی پڑھا جا سکتا ہے، اس صورت میں امام زور سے قنوت پڑھے اور مقتدی آمین کہے گا۔ منفرد نہیں پڑھ سکتا۔[1]
- مالکی
مالکی کے نزدیک صرف فجر میں قنوت ہے۔ وتر وغیرہ میں قنوت نہیں ہے۔[1]
- شافعی
شافعی کے نزدیک وتر میں قنوت صرف رمضان میں ہے، رمضان کے علاوہ صرف فجر میں قنوت پڑھا جائے گا۔ فجر کے علاوہ بقیہ نمازوں میں مخصوص حالتوں میں پڑھا جائے گا۔[1]
- حنبلی
حنبلی کے نزدیک صرف وتر میں قنوت پڑھا جائے گا، خاص حالات میں وتر کے علاوہ نمازوں میں پڑھا جا سکتا ہے۔ جمعہ میں نہیں پڑھا جا سکتا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت "ما رأي المذاهب الأربعة في القنوت؟ - محمد بن صالح العثيمين"۔ ar.islamway.net