دعوت (میل ملاپ)
دعوت (انگریزی: Party) لوگوں کا ایسا اجتماع ہوتا ہے جسے کسی داعی یا دعوت دینے والا میل ملاپ بڑھانے، درست کرنے، گفتگو کرنے، تفریحی محل منعقد کرنے یا کسی تہوار اور یاد گار تقریب رکھنے کے لیے اہتمام کرتا ہے۔ دعوتیں، ضیافتیں اور تقریبات اخوت ومحبت کا مظہر، انسانی زندگی کا جزء لاینفک اور میل ملاپ کی روایت وشعار ہے ۔ عمومًاانسان اپنی خوشی کے اظہار میں تقریب کا اہتمام کرتا ہے اور لوگوں سے اپنی خوشیاں بانٹتا ہے ۔
جدید دور سے پہلے دعوت وتقریب کا ماحول ومنظر کچھ اور تھا اس ترقی یافتہ اور عمومًا مغرب زدہ تہذیب وتمدن کی نقالی کں وجہ سے لوگوں میں قسم قسم کے رسوم ورواج کی ایجاداور مختلف طورطریقے رواج پاجانے سے دعوتوں میں کچھ تکلفات بھی پیدا ہوگئیں ہیں۔ مثلًا بیٹے کی یوم پیدائش، شادی کی سالگرہ یا کسی امتحانی نتیجہ میں کامیابی کی دعوت میں بلانا اور ان میں شرکت ہونا عام ہو چکا ہے۔ عورتوں کا بن سنور کر ،زیب وزینت کا اظہار کرکے مردوں کے ساتھ میل جول ، گانے بجانے ، آلات لہو دوسری طرف،کھڑے کھڑے کھانا اور پینا اپنی جگہ ، اختلاط مردوزن عام ہو چکا ہے۔[1] کچھ جدید دعوتوں میں شریک مرد و خواتین موسیقی اور نغموں پر رقص بھی کرتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://forum.mohaddis.com/threads/%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF%DB%81-%D8%B2%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D9%88%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7%D9%88%DB%8C-%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%84%D8%A7%D8%AA.36806/