پنجابی شاعر۔ دمودر داس نام۔ دمودر تخلص۔ مذہباً ہندو اور ذات کا اروڑ تھا۔ کہا جاتا ہے کہ لودھی خاندان کے زمانے میں پیدا ہوا اور اکبرکے دور میں مرا۔ پہلا پنجابی شاعر ہے جس نے ہیر رانجھا کا قصہ نظم کیا۔ دومدر جھنگ سیال کا ایک دکان دار تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس قصے کو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس کی زبان مغربی پنجاب کے علاقہ جھنگ اور ملتان کی زبان کا ملغوبہ ہے۔