دولت آباد باغ یزد شہر میں واقع ایک معروف سیرگاہ اور تاریخی عمارت ہے جس کی تاریخ قریب قریب دو سو پچاس سال سے زیادہ ہے اور غالبا زند دور میں تعمیر ہواہے۔ یہ باغ خوبصورت ہال اور کمروں پر مشتمل ہے جس میں نہائت جاذب نظر کندہ کاری اور بوٹاکاری کی گئی ہے داخلی دروازے شیشے سے بنائے گئے ہیں اور جب شیشوں پر باغ و تالابوں کا مرمریں عکس پڑتاہے تو نہائت دلکش منظر تشکیل پاتا ہے جس سے دیکھنے والا نہائت لطف اٹھاتاہے۔ اس باغ کی سب سے اہم شے اس کا 33 میٹر اونچا ہوا کا مینار ہے جو ہردم تازہ اور صاف ہوا عمارت کے ہر کمرے تک پہنچاتاہے جس سے عمارت کی ٹھنڈک کافی حد تک بڑھ جاتی ہے۔

باغ کا ایک دلکش منظر
باغ میں نصب ہوا کے مینار پر کی گئی نقش نگاری کا منظر اندروں

ماخذ

ترمیم

The Persian Garden Dolat Abad باغ دولت آباد اردوزبان میں تعارفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)