دکیل نجیب
وکیل نجیب اردو ادب کے نامور قلم کار ہیں اور اردو کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کر چکے ہیں موصوف فکشن اور بالخصوص ناول نگاری میں ایک اونچے مقام پر متمکن ہیں۔
وکیل نجیب صاحب کی اب تک 19 ناول، 6کہانیوں کے مجموعے 2ڈراموں کے مجموعے ،تین سفر نامے ایک افسانوں کا مجموعہ اور ایک بچوّ ں کی نظموں کا مجموعہ بعنوان،التجا، اس طرح کل 32 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ تمام کتابیں طبع زاد ہیں اور مصنف کے زورِقلم کا نتیجہ ہیں۔ ناگپور یونیورسٹی سے وکیل نجیب کے فن اور شخصیت پر ایک خاتون معلمہ کو پی،ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی جا چکی ہے۔ مختلف موضوعات کی سو سے زائد کتابوں پر موصوف کے تبصرے شائع ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کی تمام ہی صوبائی اکادمیوں اور متعدد اردو ،سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے وکیل نجیب صاحب کو ایورڈ دیے جاچکے ہیں۔ وکیل نجیب کے 16 ناول مختلف اخبارات اور رسائل میں قسط وار شائع ہو چکے ہیں موصوف اس معاملے میں اکیلے قلمکار ہیں۔ وکیل نجیب صاحب اسلامیہ جونئیر کالج کے سابق پرنسپال ہیں اور فی الحال سبکدوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔