دھوم 2 فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی ھندی فیچر فلم ہے جس کی ہدایتکاری سنجے گدھوی نے کی اور اسے ادیتہ چوپڑا اور یش چوپڑا نے تقریبا تین سو پچاس ملین ہندوستانی روپوں میں بنا کر یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا۔ یہ دھوم سیریز کی دوسری فلم ہے جس میں ابھیشک بچن اور ادھے چوپڑا نے دوبارہ جے ڈکشٹ اور علی خان کا کردار ادا کیا۔ فلمی ستاروں میں ہریتک روشن، ابھیشک بچن، ادے چوپڑا اور بپاشا باسو مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ یہ پہلی فلم تھی جو ہندوستان، ڈربن اور ریو ڈی جنیریو یو برازیل میں فلمائی گئی۔ برازیل میں فلمائی جانے والی پہلی ہندی فلم جسے ہندوستان میں ریلیز کیا گیا۔ اسے تامل اور تلگو میں بھی ڈب کرکے پیش کیا گیا۔

دھوم 2
Theatrical release poster
ہدایت کارSanjay Gadhvi
پروڈیوسرآدتیہ چوپڑا
منظر نویسVijay Krishna Acharya
کہانیAditya Chopra
ستارےریتیک روشن
ابھیشیک بچن
ایشوریا رائے
ادے چوپڑا
بپاشا باسو
موسیقیOriginal Songs:
پریتم
Background Score:
Salim-Sulaiman
سنیماگرافیNirav Shah
Vikas Sivaraman
ایڈیٹرRameshwar S. Bhagat
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارYash Raj Films
تاریخ نمائش
  • 24 نومبر 2006ء (2006ء-11-24)
دورانیہ
152 minutes
ملکIndia
زبانHindi
بجٹ350 million
باکس آفساندازاً۔ 1.51 billion

موسیقی ترمیم

دھوم 2 کی ساری موسیقی YRF سٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی بھی موسیقی پریتم نے ترتیب دی اور اس کے زیادہ گانے سلیم سلیمان نے گائے۔ گیتوں کے بول سمیر نے لکھے سوائے "دھوم دوبارہ" کے جسے آصف علی بیگ نے لکھا لکھا اور اسے ریمکس بنٹی راجپوت نے کیا۔ دھوم دوبارہ گانا مکمل طور پر انگریزی میں لکھا گیا۔ نقادوں میں دوبارہ کو زیادہ پزیرائی ملی مگر عوام میں اسے بہت پسند کیا گیا اور یہ اس سال کا بہترین بالی وڈ گانا بن گیا۔

باکس آفس ترمیم

باکس آفس پر کامیابی کے متعدد ریکارڈ توڑے۔ اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ممبئی میں 66 ملین ہندوستانی روپوں کا کاروبار کیا اور پورے ہندوستان میں 179 ملین ہندوستانی روپوں کا منافع کمایا۔ صرف ممبئی میں ہی پہلے ہفتے میں تقسیم کاروں نے 94 ملین ہندوستانی روپوں کا منافع کمایا۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اسے 2020 کے سال تک تیرہویں کامیاب ترین فلم کا درجہ حاصل ہے۔

ہوم میڈیا ترمیم

دھوم 2 کو ڈی وی ڈی فارمیٹ میں فروری 2007 میں ریلیز کیا گیا۔ اس فلم کے تقسیم کار یش راج فلمز والے تھے۔ فلم کو اس لحاظ سے بھی ایک اعزاز حاصل تھا کہ فلم کو پہلی مرتبہ ڈی وی ڈی آڈیو فارمیٹ میں ریلیز کیا گیا۔