بپاشا باسو
بپاشا باسو (ولادت: 7 جنوری 1979ء ) جو اپنے شادی شدہ نام بپاشا باسو سنگھ گروور سے بھی پہچانی جاتی ہیں،[3] ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ تمل، تیلگو، بنگالی اور انگریزی فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ بپاشا باسو متعدد عزازات کی وصول کنندہ ہیں، جس میں ایک فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ خاص طور پر سنسنی خیزاور ڈراؤنی فلم صنفوں میں کام کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انھیں اکثر میڈیا میں جنسی علامت کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔
بپاشا باسو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جنوری 1979ء (45 سال) نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 173 سنٹی میٹر |
شریک حیات | کرن سنگھ گروور (2016–) |
ساتھی | جان ابراہم (2002–2011) دینو موریا (1996–2002) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل [1]، فلم اداکارہ [2] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، بنگلہ |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بپاشا باسو دہلی میں پیدا ہوئیں اور کولکتہ میں اس کی پرورش ہوئی ، انھوں نے 1996ء میں گودریج سنٹول سپر ماڈل مقابلہ جیتا اور بعد میں فیشن ماڈل کے طور پر کامیاب کیریئر کا حصول اختیار کیا۔ اس کے بعد انھیں فلمی کرداروں کے لیے پیش کش ملنا شروع ہو ا۔ انھوں نے سنسنی خیز فلم اجنبی (2001ء ) میں منفی کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا ، جس نے انھوں نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ جیتا۔
ابتدائی زندگی
ترمیمبپاشا باسو 7 جنوری 1979ء کو بھارت کے دہلی کے ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد، ہیرک ، ایک سول انجینئر تھے اور ان کی والدہ ، ممتا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ بپاشا کی ایک بڑی بہن ، بیڈیشا اور ایک چھوٹی بہن وجئے گیتا ہیں۔ دہلی میں، باسو آٹھ سال کی عمر تک ، نہرو پلیس کے قریب ایک رہائشی کالونی میں رہیں اور اپیجا ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔[4]
ذاتی زندگی
ترمیمبپاشا باسو 1996ء سے 2002ء تک اداکار ڈنو موریا اور 2002ء سے 2011ء تک جان ابراہم کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ 2015ء میں، باسو نے فلم الون کے سیٹ پر شریک اداکار کرن سنگھ گروور سے ملاقات کی اور انھیں محبت ہو گئی۔ اس جوڑے نے 30 اپریل 2016ء کو شادی کر لی۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ FMD model ID: https://www.fashionmodeldirectory.com/models/bipasha_basu/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ FMD model ID: https://www.fashionmodeldirectory.com/models/bipasha_basu/
- ↑ "Bipasha Basu is now Bipasha Basu Singh Grover!"۔ 13 جون 2016۔ 2016-09-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-14
- ↑ "Bipasha Basu, a lady gunda"۔ The Times of India۔ 22 اکتوبر 2011۔ 2014-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-31
- ↑ "Bipasha Basu, Karan Singh Grover announce their marriage to get hitched on April 30"۔ Indian Express۔ 6 اپریل 2016۔ 2016-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-08
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر بپاشا باسو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |