سبی شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلہ پر دھپال گاؤں  واقع ہے ۔ ناڑی گاج سے ٦ پاو پانی دھپال اقوام کی ملکیت ہے جو ان کی اراضی کاشت کے لیے دستیال ہے۔  دھپال اقوام کی اراضی پر قدیم سیوی قلعہ موجود ہے اس کی تاریخ بہت قدیم ہے 15 صدی عیسوی میں شاہ بیگ ارغون نے سلطان پیرولی برلاس کی اولاد کو شکست دے کر سیوی قلعہ فتح کیا اور اس کی تعمیر کی گنبند نما ارغون طرز تعمیر کے آثار نمایاں ہیں ۔ تحصیل سبی دفتر کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق دھپال پنی قبیلہ قلعہ میں ٰعرصہ دراز سے آباد رہا اور اس قلعہ کے اندر بے شمار کمرے تعمیر کیے تھے۔